• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

'مردہ' سپر ہیرو کی واپسی؟

شائع July 23, 2017
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

گزشتہ سال کی فلم ' بیٹ مین ورسز سپرمین' میں سپرمین کی موت پر یہ امکان ظاہر کیا گیا تھا کہ یہ سپرہیرو ایک بار پھر واپس آئے گا اور جسٹس لیگ میں اس کی آمد کوئی حیران کن نہیں ہوگی۔

اور یہی عندیہ ڈی سی کامکس کی نئی فلم 'جسٹس لیگ' کے اس نئے ٹریلر میں دیا گیا ہے۔

لگ بھگ چار منٹ کے ٹریلر میں بیٹ ین (بین ایفلک)، ونڈر ویمن (گال گدوٹ)، اکیوا مین (جیسن موموا)، سائی بورگ (رے فشر) اور فلیش (ازرا ملر) کو ایک ساتھ مل کر برائی کے خلاف جدوجہد کرتے دکھایا گیا ہے مگر انہیں کامیابی کی امید کی تلاش میں مشکل کا سامنا ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دپیکا کا مقابلہ 'ونڈر ویمن' سے

تاہم ٹریلر کے اختتام پر ایک کردار کسی نامعلوم افراد کو دیکھ کر کہتا ہے ' تم آگئے، توقع ہے کہ تاخیر نہیں ہوئی ہوگی'۔

اور ہمارا اندازہ ہے کہ وہ نامعلوم کردار سپرمین ہے۔

اس نئے ٹریلر میں ونڈر ویمن کو کافی زیادہ دکھایا گیا ہے اور اس کردار کی فلم کی کامیابی کے بعد یہ کوئی حیران کن امر نہیں، تاہم ٹریلر کی حد تک تو یہ فلم ضرور اچھی لگ رہی ہے۔

جسٹس لیگ کو رواں سال 17 نومبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

فلم کا پہلا ٹریلر

تبصرے (1) بند ہیں

ali Jul 24, 2017 09:53am
too dark again,, why ant these superheroes fight in light,

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024