• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ارمینہ خان کے منگیتر کون ہیں؟

شائع July 22, 2017
ارمینہ خان کا شمار پاکستان کی بہترین اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے —۔
ارمینہ خان کا شمار پاکستان کی بہترین اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے —۔

پاکستان کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ ارمینہ خان نے اُس وقت اپنے بہت سے مداحوں کا دل توڑ دیا تھا، جب انہوں نے برطانیہ سے تعلق رکھنے والے اپنے دوست سے منگنی کا اعلان کیا۔

ان کے منگیتر فیصل خان کے بارے میں کچھ خاص تفصیلات سامنے نہیں آئیں، تاہم اداکارہ نے اپنے مداحوں سے وعدہ کیا تھا کہ وہ خود اس بارے میں سب کو بتائیں گی۔

مزید پڑھیں: ارمینہ خان نے منگنی کرلی

اور اب انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اور پوسٹ کے ذریعے اپنی 'لو اسٹوری' بتانے کا آغاز کردیا.

ارمینہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے منگیتر کو بچپن سے جانتی ہیں۔

فلم 'جانان' کی اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اور فیصل خان اپنے خاندان کے ہمراہ بچپن میں ملے تھے اور تب سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ فیصل نے انہیں ہمیشہ سپورٹ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ارمینہ ایک اور پاکستانی ڈرامے میں کاسٹ

ساتھ ہی ارمینہ نے اپنے مداحوں سے یہ وعدہ بھی کیا کہ وہ اپنی اور فیصل کی کہانی تصاویر کے ذریعے مداحوں کو بتاتی رہیں گی۔

ارمینہ اور فیصل خان کی یہ تصویر 2013 میں کانز فیسٹیول کے دوران لی گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024