• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

جب 'کریم' کی رشتہ سروس سے سب نے فائدہ اٹھایا

شائع July 22, 2017 اپ ڈیٹ July 25, 2017

ٹیکسی سروس فراہم کرنے والی کمپنی 'کریم' کی جانب سے رواں ہفتے کے آغاز میں رشتہ آنٹی کو متعارف کرایا جانا پاکستانیوں کے لیے کافی حیران کن تھا۔

ابتداء میں کریم کی جانب سے صارفین کو ’آپ کا رشتہ آگیا ہے‘ جیسے پیغامات موصول ہوئے، جس کے بعد اس سروس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اعلان کیا کہ لوگ کریم رائیڈ بُک کروائیں جس میں ان کے ساتھ ایک رشتہ کرانے والی خاتون بھی موجود ہوں گی۔

اس سروس کے سامنے آنے کے بعد کریم کے صارفین کی بڑی تعداد نے سوشل میڈیا پر اس کی تعریف بھی کی اور ناپسندیدگی کا بھی اظہار کیا۔

کہا جاتا ہے کہ 'ہر عمل کا ردعمل ہوتا ہے' اور یہ بات درست بھی ہے، یہ ہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر کریم کی 'رشتہ آنٹی' سروس ختم ہوجانے کے بعد بھی اس پر ردعمل سامنے آنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

یہ ردعمل نہ صرف کریم کے صارفین کا ہے بلکہ دیگر کئی برانڈز بھی اپنے اشتہارات میں 'رشتہ آنٹی' کا حوالہ دیتے نظر آتے۔

ایسے ہی چند دلچسپ اشتہارات ملاحظہ کریں:

'رشتے کا پتہ نہیں پر جوڑا تیار ہے'

ڈیزائنر نادیہ فاروقی نے اس حوالے کو کچھ اس انداز میں استعمال کیا۔

'کریم انکل'

سفری سہولیات فراہم کرنے والی جوائے کیب سروس نے اپنی خوبیاں بتائیں۔

'رشتہ آنٹی کے آنے سے پہلے۔۔۔'

پینٹ تیار کرنے والی کمپنی ونلے نے عوام کو مشورہ دیا کہ رشتہ آنٹی کے گھر آنے سے پہلے اپنے گھر کو نیا بنالیں۔

رشتہ پکا ہونے کے بعد شاپنگ کی باری

رشتہ پکا ہوجانے کے بعد بات آتی ہے شادی کی شاپنگ اور خریداری کی، اسی لیے ٹیلی مارٹ نے بھی مارکیٹنگ کا موقع ہاتھ سے جانے نہ دیا۔

'رشتہ آنٹی آگئی ہیں'

کاسمیٹکس کے برانڈ 'کرسٹین' کا اس موقع پر کہنا تھا کہ 'رشتہ آنٹی آگئی ہیں سو آپ کرسٹین سے اپنے آپ کو خوبصورت بنائیں'۔

چائے کا اہتمام

رشتہ آنٹی کے ساتھ ہی ذہن میں مہمانوں اور ان کی خاطرمدارت کا مرحلہ آجاتا ہے، جس کے لیے کاؤچ پوٹاٹو نے اپنی خدمات فراہم کرنے کی پیشکش کی۔

'دلہن کا فرنیچر کہاں سے خریدیں گے؟'

فرنیچرتیار اور فروخت کرنے والی کمپنی 'انٹر ووڈ' نے عوام سے سوال کیا کہ 'رشتہ آنٹی رشتہ ڈھونڈ دیں گی لیکن آپ دلہن کا فرنیچر کہاں سے خریدیں گے؟'

رشتہ انتظار کرسکتا ہے

اس موقع پر لڑکیوں کے کیریئر کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے روزگار کی تلاش میں مدد فراہم کرنے والی ویب سائٹ 'روزی ڈاٹ پی کے' کا کہنا تھا کہ 'رشتہ انتظار کرسکتا ہے پہلی ترجیح کیریئر کو دیں'۔

رشتہ آنٹی سے بچنے کا راستہ

اس موقع پر معروف ریسٹورنٹ ڈیل فرائیو نے عوام کو رشتہ آنٹی سے بچنے کی ترکیب بتائی اور اپنے ریسٹورنٹ کو بہترین خفیہ ٹھکانہ قرار دیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024