• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

کرس گیل کا سنی لیونی اسٹائل ڈانس

شائع July 21, 2017 اپ ڈیٹ July 25, 2017
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے معروف کھلاڑی کرس گیل نہ صرف بیٹنگ کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں، بلکہ وہ اپنے منفرد اسٹائل کی وجہ سے بھی ہر وقت خبروں میں رہتے ہیں۔

کرکٹ میچ کے دوران جیت کے بعد ’گینگم اسٹائل‘ پر ڈانس ہو، یا پھر اسپورٹس خاتون رپورٹر کے ساتھ رومانوی باتیں کرنا، وہ ہمیشہ ہی اپنے منفرد انداز کی وجہ سے میڈیا میں چھائے رہتے ہیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

یہ بھی پڑھیں: کرس گیل 'عیاش' آدمی ہیں، خاتون صحافی

لیکن اب کے بار کرس گیل نے کرکٹ میچ کے دوران یا کسی خاتون صحافی کے ساتھ کوئی رومانوی بات نہیں کی، بلکہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ایسی ویڈیو پوسٹ کی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

سفید تھری پیس سوٹ میں ملبوس کرس گیل نے گرین کارپٹ پربولی وڈ اداکارہ سنی لیونی کے گانے ’لیلیٰ میں لیلیٰ‘ پر رقص کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی۔

کرس گیل کی اس ویڈیو کو اب تک 16 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے، جب کہ ہزاروں افراد نے اسے پسند کیا، اور سیکڑوں افراد نے اس پر کمنٹ کیے۔

مزید پڑھیں: کرس گیل کا امیتابھ بھچن کو سونے کے بیٹ کا تحفہ

کرس گیل کی جانب سے سنی لیونی کے طرز پر کی جانے والی ویڈیو پوسٹ کیے جانے کے بعد ان کے مداحوں نے ان کی تعریف کی۔

کرس گیل نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو چیلنج کیا، اور کہا کہ اس چیلنج میں ہرکوئی شامل ہوسکتا ہے، اور جیتنے والے کو 5 ہزار امریکی ڈالر دیے جائیں گے۔

کرکٹر نے خصوصی طور پر خواتین کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں چیلنج کی ویڈیوز پوسٹ کی جائیں، جو وہ اپنے پیج پر شیئر کریں گے، پھر ان ویڈیوز کو دیکھنے والے مداح کامیاب شخص کا اعلان کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کرس گیل پاکستان سپر لیگ کھیلنے کو تیار

کرکٹر کے جواب میں اداکارہ سنی لیونی نے ان کے ڈانس سمیت اپنے گانے کی ویڈیو بھی ٹوئیٹ کی، جس پر کرس گیل نے لکھا کہ میں اسے دیکھ رہا ہوں، آپ چلی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ کرس گیل نے سنی لیونی کے فلم رئیس کے آئٹم سانگ پر رقص کیا، اس فلم کے ذریعے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے بولی وڈ ڈیبیو کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024