• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

گیم آف تھرونز کی تھیم پر انوکھی شادی

شائع July 21, 2017 اپ ڈیٹ July 24, 2017

حال ہی میں معروف ڈرامہ سیریز ’گیم آف تھرونز‘ کا ساتواں ایڈیشن ریلیز کیا گیا، جس کا شائقین کو بہت انتظار تھا۔

گیم آف تھرونز کی دیگر قسطوں کی طرح یہ قسط بھی آتے ہی مقبول ہوگئی۔

اس ڈرامہ سیریز کے دنیا بھر میں کروڑوں شائقین موجود ہیں، جو ڈرامے کے کرداروں کی طرح نظر آنے سمیت ڈرامے میں دکھائے گئے مناظر جیسے نظاروں میں زندگی گزارنا چاہتے ہیں۔

گیم آف تھرونز کے ایسے ہی مداحوں میں بھارتی شہر ادیپور کا جوڑا بھی ہے، جنہوں نے حال ہی میں اپنے اس پسندیدہ ڈرامے کی طرز پر نہ صرف شادی کا سیٹ بنوایا، بلکہ ڈرامے کے مناظر جیسے منظر پر رخصتی بھی کی۔

دولہا شوریا اور دلہن سنجنا نے گیم آف تھرونز کی تھیم پر اپنی شادی کی تقریبات رکھنے کی وجوہات بتاتے ہوئے بتایا کہ وہ دونوں ہی اس ڈرامے کے مداح ہیں۔

شوریا کے مطابق انہوں نے دسمبر 2016 تک گیم آف تھرونز کے 6 ہی ایڈیشن دیکھ لیے تھے، جس کے بعد اس کی شادی کی بات بھی ہوگئی۔

گیم آف تھرونز کے ریلیز کیے جانے کے موقع پر ان کی شادی رکھی گئی، جس وجہ سے انہوں نے سنجنا اور اپنی مرضی کے مطابق دونوں کے پسندیدہ ڈرامے کی تھیم پر شادی کا سیٹ بنوایا۔

انہوں نے بتایا کہ گیم آف تھرونز کی تھیم پر شادی کا خصوصی سیٹ نئی دہلی کے ایک ادارے نے بنایا۔

گیم آف تھرونز کی تھیم پر بنائے گئے اس خصوصی سیٹ کو آئرن، تلواروں، رنگ برنگی قمقموں ، پھولوں اور دیگر خصوصی چیزوں سے تیار کیا گیا۔

شادی کے لیے دولہا، دلہن سمیت مہمانوں اور جوڑے کے اہل خانہ کے لیے خصوصی لباس تیار کیے گئے۔

تمام تصاویر بشکریہ ریلز اینڈ فریمز

—فوٹو: ریلز اینڈ فریمز
—فوٹو: ریلز اینڈ فریمز
—فوٹو: ریلز اینڈ فریمز
—فوٹو: ریلز اینڈ فریمز
—فوٹو: ریلز اینڈ فریمز
—فوٹو: ریلز اینڈ فریمز
—فوٹو: ریلز اینڈ فریمز
—فوٹو: ریلز اینڈ فریمز
—فوٹو: ریلز اینڈ فریمز
—فوٹو: ریلز اینڈ فریمز
—فوٹو: ریلز اینڈ فریمز
—فوٹو: ریلز اینڈ فریمز
—فوٹو: ریلز اینڈ فریمز
—فوٹو: ریلز اینڈ فریمز
—فوٹو: ریلز اینڈ فریمز
—فوٹو: ریلز اینڈ فریمز
—فوٹو: ریلز اینڈ فریمز
—فوٹو: ریلز اینڈ فریمز