• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

چین میں جسٹن بیبر پر پابندی عائد

شائع July 21, 2017
جسٹن بیبر پر بداخلاقی کے الزام لگتے رہتے ہیں—فائل فوٹو
جسٹن بیبر پر بداخلاقی کے الزام لگتے رہتے ہیں—فائل فوٹو

چین کی حکومت نے عالمی شہرت یافتہ کینیڈین نوجوان گلوکار جسٹن بیبر پر ’بداخلاق فنکار‘ کا الزام عائد کرتے ہوئے ملک میں اس کے شوز پر پابندی عائد کردی۔

واضح رہے کہ جسٹن بیبران دنوں عالمی ٹوئر پر ہیں، جس دوران وہ دنیا کے کئی ممالک میں موسیقی کے پروگرامات کر رہے ہیں، اسی سلسلے میں بیجنگ میں بھی انہوں نے کنسرٹ کرنا تھا۔

ورلڈ ٹوئر کے سلسلے میں ہی جسٹن بیبر نے ملائشیا، ہانگ کانگ، جاپان ، سنگاپور اور دیگر علاقائی ممالک میں شوز کیے، مگر چین کی حکومت نے گلوکار کو ’بداخلاق فنکار‘ قرار دیتے ہوئے اس کے شوز پر پابندی عائد کردی۔

یہ بھی پڑھیں: نشے میں ڈرائیونگ کی سزا، جسٹن بیبر کا ڈانس
جسٹن بیبر کی 2013 میں چینی دورے کے دوران وائرل ہونے والی تصویر—فائل فوٹو
جسٹن بیبر کی 2013 میں چینی دورے کے دوران وائرل ہونے والی تصویر—فائل فوٹو

بیجنگ میونسپل بیورو آف کلچر نے اپنی ویب سائٹ پر بیان جاری کیا کہ حکومت ایک بداخلاق فنکار کو اپنے ملک میں شو کرنے کی اجازت نہیں دے سکتی ، بیان میں گلوکار کی بداخلاقیاں بیان نہیں کی گئیں۔

حکومت کی جانب سے بیان جاری کیے جانے کے بعد جسٹن بیبر کے شائقین نے چینی حکومت سے اس پر پابندی کا سبب بھی پوچھا، مگر کلچر بیورو نے گلوکار پر پابندی کی دیگر وجوہات بتائے بغیر صرف اسے بداخلاق فنکار قرار دیا، اور کہا ایسے فنکار کو ملک میں کنسرٹ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

عالمی ٹوئر کے سلسلے میں جسٹن بیبر کا چین میں بھی موسیقی کنسرٹ طے تھا، تاہم اس کی تاریخیں طے نہیں کی گئی تھیں۔

اس سے پہلےجسٹن بیبر نے چین میں آخری بار 2013 میں پرفارمنس کی تھی، گلوکار کے گزشتہ ٹوئر کے درمیان کئی بداخلاقیاں سامنے آئیں تھیں، جس پر حکومت چین نے کافی برہمی کا اظہار کیا تھا۔

مزید پڑھیں: جسٹن بیبر کے گانے کا پاکستانی ورژن

گزشتہ دورے کے دوران جسٹن بیبر نے اپنے سیکیورٹی کارڈز کے دوران دیوار چین کا دورہ کیا، جس دوران انہوں نے اپنے سیکیورٹی گارڈز کے کاندھوں پر چڑھ کر سفر کیا، گلوکار کی یہ تصاویر وائرل ہوئیں تھیں، جس پر کئی لوگوں نے چینی حکومت کے خلاف بھی کمنٹس کیے تھے۔

اسی دورے کے دوران جسٹن بیبر کی جانب سے بیجنگ کی گلیوں میں اسکیٹنگ کھیلے جانے کی مختصر ویڈیو بھی سامنے آئی تھی، جس پر بھی چینی حکام نے برہمی کا اظہار کیاتھا۔

علاوہ ازیں نوجوان گلوکار جسٹن بیبر کو کئی ممالک میں بداخلاقی جیسے الزامات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، وہ شراب کے نشے میں ڈرائیونگ کرنے کے الزام میں جیل بھی جاچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جسٹن بیبر کے بھارتی دورے کا امکان

دوسری جانب چین میں پابندی کا سامنا کرنے والے جسٹن بیبر پہلے عالمی گلوکار نہیں ،اس سے پہلے چینی حکومت لیڈی گاگا جیسی گلوکارہ پربھی بداخلاق شاعری پر مبنی سانگ گانے سمیت دیگر الزامات کے تحت 2011 سے پابندی عائد کی تھی۔

بعد ازاں لیڈی گاگا پر عائد پابندی ہٹادی گئی تھی، مگر دلائی لامہ سے ملاقات کے بعد ایک بار پھر 2014 میں ان پر پابندی عائد کی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024