• KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

پیپسی بیٹل آف دی بینڈز ٹیزر: فواد اور عاطف کی جھلک

شائع July 21, 2017

فواد خان، عاطف اسلم اور میشا شفیع پیپسی بیٹل آف دی بینڈز شو میں مداحوں کو محظوظ کرنے کے لیے بالکل تیار ہیں۔

میوزک ٹی وی شو کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا، عاطف اسلم کو پرفارم کرنے دکھایا گیا، تاہم ٹیزر کے آخر میں ایک جھلک فواد خان کی بھی نظر آئی۔

تاہم میشا شفیع اس ٹیز میں نظر نہیں آئیں۔

یہ ٹیزر کافی مختصر تھا، تاہم فواد خان کو ایک مرتبہ پھر گلوکاری کی جانب بڑھتے دیکھنا کافی دلچسپ رہا، اس شو کی جیوری میں فواد خان اور میشا شفیع کے علاوہ آروح بینڈ کے فاروق احمد بھی شامل ہوں گے، اس شو پر یہ تمام جج ایک ساتھ 20 سے 30 نئے بینڈز کی پرفارمنس پرکھے گیں، جو ٹائٹل جیتنے کے لیے شو میں آگے پڑھیں گے۔

مزید پڑھیں: ہندوستان میں فواد خان فیسٹیول کا انعقاد

پیپسی بیٹل آف دی بینڈز کا مقصد پاکستان میں زوال کا شکار میوزک بینڈز کو دوبارہ اپنے عروج دلانے کا ہے، یہاں موسیقاروں کو بھی نیا آغاز دیا جائے گا، جہاں وہ اپنے ٹیلنٹ کو دنیا کے سامنے پیش کرسکیں۔

یہ ٹی وی شو 2002 میں شروع ہوا جہاں سے پاکستان کو کئی نامور بینڈز ملے جن میں 'ای پی'، 'آروح' اور میکال حسن بینڈ موجود ہیں۔

خیال رہے کہ فواد خان نے اپنے کیریئر کا آغاز موسیقی سے کیا تھا، وہ ای پی بینڈ کے مرکزی گلوکار تھے، جس کے بعد انہوں نے اداکاری کی دنیا میں خوب نام کمایا۔

کارٹون

کارٹون : 7 جنوری 2025
کارٹون : 6 جنوری 2025