• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm

'Despacito' دنیا کا سب سے زیادہ اسٹریم کیا جانے والا گانا قرار

شائع July 19, 2017
اس گانے کے اصل اور ری مِکس ورژنز کو اب تک 4.6 ارب بار اسٹریم کیا جاچکا ہے.—فوٹو: اے پی
اس گانے کے اصل اور ری مِکس ورژنز کو اب تک 4.6 ارب بار اسٹریم کیا جاچکا ہے.—فوٹو: اے پی

ہسپانوی زبان میں گائے گئے رومانوی گانے'دیسپاسیتو' (Despacito) کی شہرت کا سلسلہ گذشتہ ماہ سے جاری ہے اور اب یہ گانا دنیا کے سب سے زیادہ براڈکاسٹ کیے جانے والے گانے کی حیثیت اختیار کرچکا ہے.

پرتو ریکو سے تعلق رکھنے والے گلوکار لویس فونسی کے گانے 'Despacito' کو حاصل ہونے والے اس اعزاز کا اعلان بدھ (19 جولائی) کے روز یونیورسل میوزک لیٹن انٹرٹینمنٹ نے کیا۔

یونیورسل میوزک کے مطابق اس گانے کے اصل اور ری مِکس ورژنز کو یوٹیوب اور اسپاٹیفائی سمیت مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فورمز پر 4.6 ارب بار اسٹریم کیا جاچکا ہے.

واضح رہے کہ چھ ماہ قبل جنوری میں ریلیز ہونے والے گانے نے آتے ہی شائقین کی توجہ حاصل کرلی تھی تاہم اپریل میں پاپ سلیبرٹی اور مشہور کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کے ری مکس کے بعد اس گانے کی شہرت میں مزید اضافہ ہوا.

یہ بھی پڑھیں: گنگنم اسٹائل سے نمبرون یوٹیوب ویڈیو کا ریکارڈ چھن گیا

دیسپاسیتو کی اس کامیابی کے ساتھ ہی جسٹن بیبر کا گانا 'سوری' سب سے زیادہ اسٹریم ہونے والے گانے کا اعزاز کھو بیٹھا.

ہسپانوی زبان کے لفظ دیسپاسیتو کے معنی 'آہستہ' کے ہیں، اس گانے نے اپنی ریلیز کے 10 ہفتے امریکی سنگلز چارٹ پر قبضہ جمائے رکھا تھا.

واضح رہے کہ 1996 میں سامنے آنے والے گانے 'ماکارینا' کے بعد یہ پہلا ہسپانوی گانا تھا جو امریکی سنگلز چارٹ کی پہلی پوزیشن تک پہنچا.

یونیورسل میوزک گروپ کے سی ای او اور چیئرمین لوسین گرینج نے 'دیسپاسیتو' کو 2017 کا سب سے مشہور گانا بھی قرار دیا.

دوسری جانب یہ گانا معروف وڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یو ٹیوب پر بھی چوتھے نمبر پر موجود ہے جب کے اس کے ویوز کی تعداد میں روز بہ روز اضافہ جاری ہے.

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024