• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سبزیاں صحت کے لیے کس حد تک فائدہ مند؟

شائع July 18, 2017
یہ دعویٰ ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے— شٹر اسٹاک فوٹو
یہ دعویٰ ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے— شٹر اسٹاک فوٹو

گوشت کی بجائے صرف سبزیاں کھانا کچھ حلقوں کی جانب سے صحت کے لیے فائدہ مند قرار دیا جاتا ہے تاہم یہ عادت اتنی بھی فائدہ مند نہیں۔

یہ دعویٰ ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔

ہارورڈ ٹی ایچ چن اسکول آف پبلک ہیلتھ کی تحقیق میں خبردار کیا گیا کہ کچھ سبزیاں امراض قلب کا خطرہ بڑھانے کا باعث بھی بن سکتی ہیں۔

مزید پڑھیں : صحت کے لیے نقصان دہ 6 عادتیں

تحقیق میں بتایا گیا کہ سبزیوں پر مشتمل تین طرح کی خوراک کا جائزہ لیا گیا، جیسے سبزی کے ساتھ گوشت کا استعمال، سبزیوں کے ساتھ اجناس، تازہ پھل کھانا اور ان کا صحت کے لیے نقصان دہ ورژن۔

تحقیق کے دوران جب ان تین کیٹیگریز کا جائزہ لیا گیا تو معلوم ہوا کہ سبزیوں کے ساتھ بہت زیادہ میٹھے پکوان یا مشروبات کا استعمال، ریفائن اجناس اور آلو وغیرہ امراض قلب کا باعث بنتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق ایسا نظر آتا ہے کہ نباتاتی غذا کے معیار میں کافی تنوع ہے، اور ان کے استعمال کے حوالے سے احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نہار منہ کھانے اور نہ کھانے والی غذائیں

محققین کا کہنا تھا کہ سبزیاں کھانے کی بہت زیادہ عادت بھی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے خاص طور پر اگر جسمانی طور پر زیادہ متحرک نہ ہو اور فیٹس کا زیادہ استعمال کرتے ہوں۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ گوشت کا استعمال بھی صحت کے لیے اچھا ہوتا ہے اور اس حوالے سے بھی اعتدال کا مظاہرہ کرنا چاہئے جبکہ غذا میں بڑی تبدیلیوں کی بجائے چھوٹی تبدیلیاں کرنا ہی زیادہ بہتر ہوتا ہے۔

یہ تحقیق طبی جریدے جرنل آف دی امریکن کالج آف کارڈیالوجی میں شائع ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024