• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

بولی وڈ پاکستانی اداکاروں کے نام سے خوفزدہ کیوں؟

شائع July 18, 2017 اپ ڈیٹ July 19, 2017
رنبیر کپور پہلے بھی فواد خان کی تعریف کر چکے ہیں—اسکرین شاٹ
رنبیر کپور پہلے بھی فواد خان کی تعریف کر چکے ہیں—اسکرین شاٹ

بولی وڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور نے ایک بار پھر پاکستانی اداکار فواد خان کی شخصیت اور اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’انہیں ان کے ٹیلنٹ کا قدر ہے‘۔

رنبیر کپور نے کہا کہ فواد خان کے ساتھ ان کی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کی شوٹنگ ختم ہونے اور فلم کی ریلیزنگ سے پہلے جو ان کے ساتھ ہوا، ان پر انہیں افسوس ہے۔

واضح رہے کہ فواد خان اور رنبیر کپور نے اے دل ہے مشکل میں ایک ساتھ کام کیا، تاہم اس دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان اڑی حملے کے بعد تنازعات میں شدت آگئی، جس وجہ سے بھارت میں پاکستانی اداکاروں کو مشکلات درپیش آئیں۔

چاکلیٹی ہیرو نے آن لائن کامیڈی شو’اے آئی بی‘ کو دیے گئے انٹرویو میں اعتراف کیا کہ اے دل ہے مشکل کے دوران کرن جوہر کا رویہ فواد خان کے ساتھ صحیح نہیں تھا، جب کہ فلم کی ریلیزنگ سے پہلے پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے تنازعات کی وجہ سے پاکستانی اداکار کو مشکلات دیکھنا پڑیں۔

یہ بھی پڑھیں: کپور خاندان ’فواد خان‘ کی اداکاری کا مداح

انہوں نے انٹرویو میں فواد خان کی صلاحیتوں کا اعتراف کیا۔

انٹرویو کے دوران اے آئی بی کے میزبانوں نے اس راز سے بھی پردہ اٹھایا کہ پاک- بھارت کشیدگی بڑھ جاتے وقت بولی وڈ فلم ساز، پروڈیوسر اور اداکار پاکستانی اداکاروں کے نام لینے سے بھی ڈرتے تھے۔

میزبانوں نے انکشاف کیا کہ ’ہندی میڈیم‘ کی ریلیزنگ سے قبل عرفان خان سے انٹرویو کے دوران پاکستان کی کو اسٹار سے متعلق پوچھنے پر عرفان خان نے اپنے ہونٹوں پر ہاتھ رکھتے ہوئے خاموش رہنے یا ان کا نام نہ لینے کی بات کی۔

اے آئی بی کے میزبان
اے آئی بی کے میزبان

پروگرام کے ایک اور میزبان نے فلم رئیس کا حوالہ بھی دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت بھی ’رئیس ‘ کی ٹیم خوف زدہ تھی، پاکستانی اداکارہ کی بات کرنے پر فلم کی ٹیم بھی خاموش رہنے کی بات کرتی رہی۔

بولی وڈ فلم ہندی میڈیم میں پاکستانی اداکارہ صبا قمر جب کہ رئیس میں اداکارہ ماہرہ خان نے اداکاری کی۔

مزید پڑھیں: بولی وڈ پاکستانی اداکاراؤں کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟

میزبانوں کا یہ اشارہ رنبیر کپور کی جانب سے بتائی گئی اس سیاسی کشیدگی کی جانب تھا، جس وجہ سے دونوں ممالک کے فنکار پریشان ہوئے۔

دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی کشیدگی کے باعث بھارتی فلم پروڈیوسرز، ڈائریکٹرز اور اسٹارز ہندو انتہاپسندوں سے اتنے خوفزدہ تھے کہ وہ پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام تو دور کی بات ان کا نام لینے سے بھی ڈرتے تھے۔

اس انٹرویو میں رنبیر کپور نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ ’بولی وڈ میں اقربا پروری یا اپنوں کو نوازنے کا سلسلہ جاری ہے، اور انہوں نے اسی سہولت کا فائدہ اٹھایا‘۔

چاکلیٹی ہیرو نے تسلیم کیا کہ فلمی دنیا میں آنے کے لیے جتنی محنت ان کے پردادا اور دادا سمیت دیگر بڑوں کو کرنی پڑی، اتنی محنت انہیں نہیں کرنی پڑی،اور انہوں نے اقربا پروری کا فائدہ اٹھایا۔

رنبیر کپور نے یہ انکشاف بھی کیا کہ پروڈیوسر کرن جوہر لوگوں کو اپنے پروگرام ’کافی ود کرن‘ میں زبردستی بلاکر اپنے پروگرام کی ڈمانڈ بڑھاکر پیسے بٹور رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 'ہر پاکستانی اداکار ہندوستان میں کام کا خواہشمند'

انہوں نے وضاحت کی کہ وہ ’کافی ود کرن‘ میں نہیں جاننا چاہتے تھے، مگر کرن جوہر نے ان پر شرکت کے لیے دباؤ ڈالا۔

خیال رہے کہ اے آئی بی‘ ایک آن لائن کامیڈی انٹرٹینمینٹ شو ہے، جس میں بولی وڈ اسٹارز سمیت دیگر شخصیات کے اںٹرویوز کیے جاتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025