• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

نوکیا 8 کی پہلی جھلک سامنے آگئی

شائع July 19, 2017
— فوٹو بشکریہ ایون بلاس ٹوئٹر پیج
— فوٹو بشکریہ ایون بلاس ٹوئٹر پیج

نوکیا نے رواں برس 3310 کے ساتھ ساتھ نوکیا تھری، فائیو اور سکس اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز کے ساتھ واپسی کی تھی، جو شاید صارفین میں بہت زیادہ مقبولیت حاصل نہ کرپائے۔

مگر یہ صورتحال اب نوکیا 8 فلیگ شپ فون کے بعد بدلنے والی ہے، جس کی پہلی جھلک سامنے آگئی ہے۔

ٹوئٹر پر مختلف اسمارٹ فونز کمپنیوں کی ڈیوائسز لیک کرنے والے صارف ایون بلاس نے نوکیا 8 کی تصاویر شیئر کی ہیں جس میں یہ فون واقعی اچھا لگ رہا ہے۔

درحقیقت ان تصاویر سے اس کے فیچرز کا اندازہ ہوتا ہے اور یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ یہ فون ورٹیکل ڈوئل ریئر کیمرہ سیٹ اَپ زیسس برانڈڈ آپٹکس، فنگر پرنٹ سنسر اور ہوم بٹن کے ساتھ ہے۔

اس کی اسکرین پر معمولی سا ایج (خم) ہے جبکہ ممکنہ طور پر یہ 5.3 انچ ڈسپلے کے ساتھ ہے۔

اس فون میں اسنیپ ڈراگون 835 پراسیسر، چار سے چھ جی بی ریم اور اینڈرائیڈ نیویگیٹ آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ 13 میگا پکسل سنسرز والا ڈوئل کیمرہ بھی ہوگا۔

کہا جارہا ہے کہ یہ فون رواں ماہ کے آخر میں یعنی 31 جولائی کو متعارف کرائے جانے کا امکان ہے اور اس کی قیمت 675 ڈالرز تک ہوسکتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024