• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’آپا آرہی ہیں‘

شائع July 18, 2017
فلم ’حسینہ‘ رواں سال 18 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔
فلم ’حسینہ‘ رواں سال 18 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔

بولی وڈ اداکارہ شردہا کپور بہت جلد انڈر ورلڈ ڈون داؤد ابراہیم کی بہن حسینہ پارکر کی زندگی پر مبنی فلم ’حسینہ ‘ میں کام کرتی نظر آئیں گی، جس کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔

اس ٹریلر میں شردہا کپور نے باخوبی انداز میں حسینہ پارکر کا لُک اپنایا ہوا ہے، جو شائقین کو خوب متاثر کررہا ہے۔

حسینہ پارکر/ فوٹو-فائل
حسینہ پارکر/ فوٹو-فائل

ٹریلر میں دو منٹ 8 سیکنڈ پر مبنی اس ٹریلر میں شردہا کپور نے حسینہ پارکر کی زندگی کو پیش کیا، جس میں دکھایا گیا کہ وہ کس طرح اپنی سادہ زندگی سے انڈر ورلڈ کی دنیا میں داخل ہوئیں۔

ٹریلر کو شردہا کپور کے ساتھی اداکار ورن دھون، عالیہ بھٹ سمیت کئی بولی وڈ شخصیت نے کافی پسند بھی کیا ہے۔

ٹوئٹر پر فلم کا ٹریلر ریلیز کرنے سے قبل شردہا کپور نے اس کا ایک پوسٹر بھی شیئر کیا تھا، جس میں شردہا کپور سیاہ رنگ کے شلوار قمیض میں ایک صوفے پر پیٹھی تھیں۔

مزید پڑھیں: داؤد ابراہیم کی فیملی کو دیکھ کر شردھا 'پریشان'

اس پوسٹر کو شیئر کرنے کے ساتھ شردہا کپور نے لکھا کہ ’آپا آرہی ہیں‘۔

خیال رہے کہ شردہا کپور نے قبل اس فلم میں حسینہ پارکر کا کردار ادا کرنے کی آفر سوناکشی سنہا کو دی گئی تھی جسے انہوں نے قبول بھی کرلیا تھا۔

تاہم بعدازاں چند ذاتی مسائل کے باعث انہوں نے فلم کرنے سے انکار کردیا، جس کے بعد شردہا کپور کے حصے میں یہ کردار آیا۔

اس فلم میں شردہا کپور کے بھائی سدھانت کپور داؤد ابراہیم بنیں گے، جبکہ اداکار انکور بھاٹیہ شردھا کے شوہر کا کردار ادا کریں گے۔

اپوروا لاکھیا کی ہدایات میں بننے والی فلم ’حسینہ‘ رواں سال 18 اگست کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024