• KHI: Zuhr 12:38pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 3:37pm
  • KHI: Zuhr 12:38pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 3:37pm

حجابی خاتون پر ایپل کا نیا ایموجی

شائع July 18, 2017

کمپیوٹرز، آئی فون ، آئی پیڈ اور آئی پوڈ بنانے والی دنیا بھر میں مقبول کمپنی ایپل نے ورلڈ ایموجی ڈے پر اپنی نئے ایموجیز کی ایک سیریز کا فائنل ورژن ریلیز کیا۔

دی گارجین کی رپورٹ کے مطابق ایپل کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا کہ جہاں آئی پیڈ، ایپل واچ اور میک میں ہزاروں کی تعداد میں ایموجیز موجود ہیں، وہیں ایسے بہت سے طریقے ہیں جن کے ذریعے کسی بھی پیغام میں اپنی شخصیت کو پیش کیا جاسکے‘۔

نئے ایموجیز میں حجاب پہنے خاتون کا ایموجی, دودھ پلانے کا ایموجی، داڑھی والے شخص کا ایموجی اور سینڈوچ اور ناریل کھانے کا ایموجی موجود ہے۔

مزید پڑھیں: کیا آئی فون کا دور ختم ہوگیا؟

سوشل میڈیا پر اس نئے ایموجی کے لیے لوگوں کا مثبت ردعمل سامنے آیا۔

واضح رہے کہ حجابی خاتون کے ایموجی کا آئیڈیا جرمنی میں رہنے والی 15 سالہ ریوف الحمیدی نے دی یونیکوڈ کنسورٹیم (The Unicode Consortium) کے سامنے پیش کیا تھا۔

ال جزیرہ سے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ریوف الحمیدی کا کہنا تھا کہ ایموجیز کے ذریعے لوگوں کے درمیان رواداری اور عدم برداشت کو بڑھایا جاسکتا ہے‘۔

خیال رہے کہ ورلڈ ایموجی ڈے ہر سال 17 جولائی کو دلچسپ اور مزاحیہ ایموجیز کے اعزاز میں منایا جاتا ہے۔

ورلڈ ایموجی ڈے کا آغاز 2014 میں جیریمی برج نامی بلاگر نے کیا، جنہوں نے ایموجی پیڈیا نامی ادارہ بھی بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ ایموجی ڈے: فیس بک ایموجیز اور 6 دلچسپ حقائق

ایموجی پیڈیا کے مطابق ایپل، گوگل، ٹوئٹر اور فیس بک سمیت موبائل کمپنیز کی جانب سے 2 ہزار 666 اقسام کے ایموجیز دنیا بھر میں استعمال کیے جاتے ہیں۔

پہلی مرتبہ ایموجیز کا استعمال 1990 میں کیا گیا، جبکہ پہلی مرتبہ 2011 میں اسے موبائل فون میں ایپل کمپنی نے استعمال کیا۔

کارٹون

کارٹون : 8 جنوری 2025
کارٹون : 7 جنوری 2025