• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

بابوسر میں ایک اور حادثہ، ایک جاں بحق، 16 زخمی

شائع July 18, 2017
بابوسرمیں رواں سیزن میں حادثات سے21 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں—فوٹو:جمیل ناگری
بابوسرمیں رواں سیزن میں حادثات سے21 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں—فوٹو:جمیل ناگری

بابوسر ٹاپ میں سیاحوں کی گاڑیوں کے حادثات معمول بن گئے ہیں جہاں سندھ سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کی ایک اور گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے ایک سیاح جاں بحق اور 16 زخمی ہوگئے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق سندھ کے علاقے مہراب پور سے تعلق رکھنے والے 17 سیاحوں کو لے کر گلگت جانے والی گاڑی کو بابوسر ٹاپ پر حادثہ پیش آیا۔

چلاس کے قریب بریک فیل ہونے سے گاڑی گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ایک سیاح جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت وقار کے نام سے ہوئی جبکہ دیگر 16 افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر چلاس کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال دیامر منتقل کردیا گیا۔

ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے دیامر کے ڈپٹی کمشنر دلدار احمد ملک نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ علاقے میں آنے والے سیاحوں کی حفاظت کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بابوسر میں گاڑی کو حادثہ، 4 سیاح جاں بحق

ڈپٹی کمشنر دلدار احمد ملک کا کہنا تھا کہ بابوسر میں اکثر حادثات روڈ میں ڈرائیونگ سے ناواقفیت کے باعث پیش آتے ہیں کیونکہ روڈ پہاڑی علاقے سے گزرتا ہے جہاں بریک فیل ہونے والے حادثات پیش آتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ رواں سیزن میں ملکی اور غیرملکی سیاحوں کی ایک بڑی تعداد ناران بابوسر پاس سے ہوتے ہوئے گلگت بلتستان اور ناران، کاغان کی سیر کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ اتوار کو ایک حادثے میں سندھ کے ضلع ٹھٹھہ سے تعلق رکھنے سیاحوں کی گاڑی بھی گہری کھائی میں گری تھی جس کے نتیجے میں 4 سیاح جاں بحق اور 12 دیگر جاں بحق ہوگئے تھے۔

رواں سیزن میں یہاں پیش آنے والے حادثات میں اب تک 21 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں سے اکثریت اندرون ملک سے آنے والے سیاحوں کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024