• KHI: Zuhr 12:34pm Asr 4:16pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 3:30pm
  • KHI: Zuhr 12:34pm Asr 4:16pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 3:30pm

اب مچھروں کو مچھر ہی ختم کریں گے

شائع July 18, 2017

دنیا کے امیر ترین شخص اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے تو پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ آنے والے وقت میں ’مچھر‘ انسانیت کے لیے سب سے بڑا خطرہ ثابت ہوں گے۔

ایک حقیقت یہ بھی ہے کہ مچھر سے پیدا ہونے والی بیماریوں ’ملیریا‘، ‘زیکا وائرس‘، ’چکن گونیا‘ اور ’ڈینگی‘ جیسی بیماریوں کے علاج کے لیے آج تک میڈیکل سائنس کوئی دوا تیار نہیں کرسکی۔

مچھروں کے کاٹنے سے پیدا ہونے والی ایسی بیماریوں کا مختلف ادویات کی مدد سے اُس وقت ہی علاج ممکن ہے، جب یہ بیماریاں ابتدائی صورت میں ہوں، یہی وجہ ہے کہ اس وقت بھی دنیا میں سالانہ لاکھوں افراد ملیریا سے ہلاک ہوجاتے ہیں۔

لیکن ماہرین صحت، سائنسدان اور عالمی ادارے اس حوالے سے مسلسل کوشاں ہیں اور ایسی ہی ایک کوشش کے ذریعے اب خطرناک مچھروں کو مچھروں کے ذریعے ہی ختم کرنے کا منصوبہ شروع کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مچھر انسانیت کے لیے عالمی جنگ سے زیادہ بڑا خطرہ قرار
مچھروں کی لیبارٹری میں افزائش کی گئی—فوٹو: ماسکیٹو میٹ
مچھروں کی لیبارٹری میں افزائش کی گئی—فوٹو: ماسکیٹو میٹ

گوگل کی خالق کمپنی ’ایلفا‘ کے ادارے ’ورلی لائف سائنسز‘ ماسکیٹو میٹ اور کنسولیڈیٹ ماسکیٹو ابیٹمینٹ ڈسٹرکٹ (سی ایم ڈی اے) نے ایسے نر مچھر تیار کیے ہیں، جو زیکا، چکن گونیا اور ملیریا جیسی بیماریاں پھیلانے والے مادہ مچھروں کو ختم یا کم کریں گے۔

کمپنیوں نے ’ڈیبگ پروجیکٹ‘ کے تحت نر مچھروں کی کئی وقت تک خصوصی کیمیکل کے ذریعے خاص لیبارٹری میں افزائش کی، جہاں ان مچھروں کو ’والباکیا‘ نامی بیکٹیریا دیا گیا، جس سے یہ مچھر انسانوں کو کاٹنے کی عادت سے محروم ہوگئے۔

مزید پڑھیں: مچھروں کو گھر سے دور رکھنے والے 7 پودے

ماہرین کے مطابق مچھروں کی خصوصی بیکٹیریا کے ذریعے افزائش کے ذریعے یہ انسان دوست بن گئے، جس کے بعد یہ انسانوں کو نہیں کاٹیں گے اور نہ ہی کوئی بیماری اور وائرس پھیلائیں گے۔

لیبارٹری میں صرف نر مچھروں کی افزائش ہوئی—اسکرین شاٹ
لیبارٹری میں صرف نر مچھروں کی افزائش ہوئی—اسکرین شاٹ

یہ خصوصی نر مچھر ایسے مادہ مچھروں سے میلاپ کریں گے، جو پہلے ہی علاقے میں موجود ہوں گے، لیکن ان کے ملاپ سے مادہ مچھر انڈے دینے یا انڈوں سے بچے پیدا کرنے کے قابل نہیں رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مچھروں کو دور بھگانے والے 7 گھریلو نسخے

ماہرین کے مطابق اس عمل کے ذریعے مچھروں کی آبادی آہستہ آہستہ کم ہوگی اور اس سے یہ اندازہ بھی لگایا جاسکے گا کہ کس علاقے میں کتنے مچھر ہیں اور اسی حساب سے ایسے ہی لاکھوں نر مچھر تیار کرکے اس علاقے میں چھوڑے جائیں گے۔

مچھروں کو خصوصی گاڑی کے ذریعے چھوڑا جائے گا—فوٹو: ورلی لائف سائنسز
مچھروں کو خصوصی گاڑی کے ذریعے چھوڑا جائے گا—فوٹو: ورلی لائف سائنسز

ابتدائی طور پر اس منصوبے کے لیے ماہرین نے کیلی فورنیا کے 300 ایکڑ رقبے پر پھیلے ایک علاقے کا انتخاب کیا، جہاں 14 جولائی سے لاکھوں کی تعداد میں یہ مچھر چھوڑے جا رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق بیک وقت 10 لاکھ نر مچھروں کو مرحلہ وار لیبارٹری سے خصوصی وین کے ذریعے علاقے میں لے جاکر چھوڑا جائے گا۔

خیال رہے کہ ان مچھروں کو خصوصی طور پر زیکا وائرس، چکن گونیا اور ڈینگی وائرس پھیلانے والے خصوصی مادہ مچھروں کو ختم کرنے کے لیے تیار کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 28 دسمبر 2024
کارٹون : 27 دسمبر 2024