• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

شاندار ٹریلر کے بعد 'پنجاب نہیں جاؤں گی' کا خوبصورت گانا

شائع July 17, 2017
ہمایوں سعید اور مہوش حیات اس سے قبل 'دل لگی' نامی ڈرامے میں بھی کام کرچکے ہیں — ۔
ہمایوں سعید اور مہوش حیات اس سے قبل 'دل لگی' نامی ڈرامے میں بھی کام کرچکے ہیں — ۔

ہمایوں سعید اور مہوش حیات کو مداح ایک ساتھ اسکرین پر دیکھنا کافی پسند کرتے ہیں، ان کی آن سکرین جوڑی کسی بھی ڈرامے یا فلم کو ہٹ کروا سکتی ہے۔

یہ دونوں اداکار بہت جلد ایک ساتھ فلم 'پنجاب نہیں جاؤں گی' میں کام کرتے نظر آئیں گے، جس کا ٹریلر حال ہی میں ریلیز ہوا اور اسے شائقین نے کافی پسند بھی کیا۔

مزید پڑھیں: 'پنجاب نہیں جاؤں گی' کا ٹریلر سامنے آگیا

اور اب فلم کا ایک نیا گانا 'تیرے نال' ریلیز کردیا گیا ہے، جس میں صرف ہمایوں سعید اور مہوش حیات کی کیمسٹری ہی پسند نہیں کی جارہی بلکہ گلوکار شفقت امانت علی نے بھی شاندار گلوکاری سے گانے کو مزید خوبصورت بنادیا ہے۔

اس گانے میں ہمایوں سعید اور مہوش حیات کی رومانوی کہانی کو پیش کیا گیا، اس کے علاوہ گانے کی موسیقی اور بول بھی کافی متاثر کُن رہے۔

اس گانے کی ویڈیو 1 منٹ 20 سیکنڈ پر مشتمل ہے، امید ہے کہ فلم کا اگلا گانا جلد ریلیز ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: عروہ حسین 'پنجاب نہیں جاؤں گی' کا حصہ

فلم 'پنجاب نہیں جاؤں گی' رواں سال عید الضحیٰ پر سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

خیال رہے کہ 2015 کی سب سے بڑی ہٹ فلم 'جوانی پھر نہیں آنی' کی ٹیم رواں سال فلم 'پنجاب نہیں جاﺅں گی' کے ذریعے واپسی کرنے جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'میں پنجاب نہیں جاؤں گی'

فلم میں ہمایوں سعید، مہوش حیات اور عروہ حسین کے درمیان لو ٹرائی اینگل نظر آتا ہے، جس میں ہمایوں سعید ایک دیہاتی جبکہ مہوش حیات ایک شہری لڑکی کے روپ میں نظر آئی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024