• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

نوکیا 8 اسمارٹ فون جولائی میں سامنے آنے کا امکان

شائع July 16, 2017
— فوٹو بشکریہ سی نیٹ ڈاٹ کام
— فوٹو بشکریہ سی نیٹ ڈاٹ کام

نوکیا کا کئی برس بعد اب تک کا سب سے مہنگا اسمارٹ فون رواں ماہ کے آخر تک متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

مختلف رپورٹس کے مطابق ایچ ایم ڈی گلوبل اپنا پہلا فلیگ شپ اسمارٹ فون نوکیا 8 31 جولائی کو متعارف کراسکتی ہے۔

ایسا پہلے ہی سامنے آچکا تھا کہ نوکیا 8 اورر نوکیا 9 کو رواں سال کی دوسری ششماہی کے دوران پیش کیے جانے کا امکان ہے تاہم ابھی پہلے فلیگ شپ فون کے طور پر نوکیا 8 کا انتخاب کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں : نوکیا کے 4 اسمارٹ فونز سامنے آنے کا امکان

رپورٹ کے مطابق نوکیا 8 اس کمپنی کا اب تک کا سب سے طاقتور فون ہوگا جس میں گلیکسی ایس 8 جیسا اسنیپ ڈراگون 835 پراسیسر دیا جائے گا۔

اسی طرح 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج بھی موجود ہوگی، جبکہ ممکنہ طور یہ فون سنگل کے ساتھ ڈوئل سم ورژن میں بھی دستیاب ہوگا۔

اس فون میں 5.7 انچ کواڈ ایچ ڈی ڈسپلے اور 13 میگا پکسل ڈوئل کیمروں کو دیئے جانے کا بھی امکان ہے۔

اب تک نوکیا کی جانب سے تین اسمارٹ فونز نوکیا تھری، فائیو اور سکس متعارف کرائے گئے جو کہ بہت زیادہ خاص قرار نہیں دیئے جاسکتے۔

یہ بھی پڑھیں : نوکیا کے 3 اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز متعارف

اب یہ نیا فلیگ شپ فون چار رنگوں میں دستیاب ہوگا اور اسے سب سے پہلے یورپی ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

اس کی قیمت 589 یورو (70 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) ہوسکتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024