• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

فنگر سینسرکے ساتھ سستا ترین اسمارٹ فون پیش

شائع July 15, 2017 اپ ڈیٹ July 16, 2017
کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ سستا ترین فون ہے—فوٹو: زیڈ ٹی ای
کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ سستا ترین فون ہے—فوٹو: زیڈ ٹی ای

ویسے تو پہلے بھی کئی کمپنیوں نے جدید فیچر اور ریئر کیمرے کے ساتھ سستے ترین اسمارٹ موبائل فروخت کے لیے پیش کرنے کا دعویٰ کیا، تاہم اب پہلی بار سب سے سستا اسمارٹ فون بھی پیش کردیا گیا۔

موٹرولا اور سام سنگ جیسی کمپنیوں کے سستے ترین اسمارٹ فونز بھی کم سے کم 30 ہزار روپے تک فروخت ہوتے ہیں، جب کہ کیو موبائل کے سستے ترین اچھے اسمارٹ فونز کی قیمت بھی 15 سے 20 ہزار کے درمیان ہے۔

تاہم اب چین کی ملٹی نیشنل کمپنی ’زیڈ ٹی ای‘ نے فنگر سینسر سیکیورٹی کے ساتھ سستا ترین اسمارٹ موبائل فروخت کے لیے پیش کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: موٹرولا کا سستا ترین اسمارٹ فون پیش
فون کو فوری طور پر آن لائن فروخت کے لیے پیش کردیا گیا—فوٹو: زیڈ ٹی ای
فون کو فوری طور پر آن لائن فروخت کے لیے پیش کردیا گیا—فوٹو: زیڈ ٹی ای

زیڈ ٹی ای کی جانب سے بلیڈ اسپارک نامی موبائل کی رقم محض 99 امریکی ڈالر یا پاکستانی ساڑھے 10 ہزار روپے کے لگ بھگ ہے۔

16 جی بی اسٹوریج کی سہولت والے موبائل میں 2 جی بی ریم 425 کوڈ کور پروسیسر ہے، جب کہ اس کی اسکرین 5.5 انچ ہے۔

زیڈ ٹی ای کے اس موبائل کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں فنگر پرنٹ سینسر کی سہولت دی گئی ہے، جس کی مدد سے فون کو اوپن اور لاک کرنا نہایت آسان ہے۔

دیگر کمپنیوں کی جانب سے سستے ترین اسمارٹ فونز میں فنگر پرنٹ سینسر کی سہولت نہیں ہے۔

سستے ترین اسمارٹ فون میں 13 میگا پکسل ریئر کیمرہ ہے، جب کہ اس کا فرنٹ کیمرہ 5 میگا پکسل ہے، 3140 ایم اے ایچ بیٹری کے حامل اس موبائل کی ڈزائن بھی اچھوتا ہے۔

مزید پڑھیں: سام سنگ نے سستا اسمارٹ فون متعارف کرادیا

کمپنی نے فوری طور پر موبائل کو سب سے پہلے آن لائن فروخت کے لیے پیش کیا ہے، امکان ہے کہ جلد اسے پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی پیش کیا جائے گا۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اسمارٹ موبائل کی تیاری میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی وجہ سے اس کی ڈاؤن لوڈنگ اور براہ راست ویڈیوز کی اسٹریمنگ اسپیڈ اچھی ہے۔

سستے ترین اسمارٹ فون کو اس لنک پر آن لائن بھی خریدا جاسکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024