• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

نوکیا کے 4 اسمارٹ فونز سامنے آنے کا امکان

شائع July 14, 2017
— فوٹو بشکریہ سی نیٹ ڈاٹ کام
— فوٹو بشکریہ سی نیٹ ڈاٹ کام

اگر تو آپ نوکیا کے اسمارٹ فونز پسند کرتے ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ آئندہ چند ماہ کے دوران اس کمپنی کے مزید چار فونز فروخت کے لیے سامنے آنے والے ہیں۔

جی ہاں نوکیا فونز کی فروخت کا لائسنس رکھنے والی کمپنی ایچ ایم ڈی گلوبل کی جانب سے رواں سال کی دوسری ششماہی کے دوران نوکیا 2، نوکیا 7، نوکیا 8 اور نوکیا 9 نامی اسمارٹ فونز کو متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

نوکیا 8 اور نوکیا 9 کی تفصیلات تو پہلے ہی لیک ہوکر سامنے آچکی ہیں مگر نوکیا 2 اور نوکیا 7 کے بارے میں اب نئی رپورٹ سامنے آئی ہے۔

مزید پڑھیں : نوکیا کے ڈوئل کیمرہ فون کی ویڈیو سامنے آگئی

ان میں سے نوکیا 2 کم قیمت بجٹ اسمارٹ فون ہوگا جس میں میڈیا ٹیک پراسیسر دیا جائے گا۔

اس کے مقابلے میں نوکیا 7 درمیانی لاگت کا اسمارٹ فون ہوگا جس میں اسنیپ ڈراگون 630 پراسیسر دیا جائے گا، نوکیا ایٹ میں اسنیپ ڈراگون 660 اور نوکیا 9 میں اسنیپ ڈراگون 835 پراسیسر موجود ہوں گے۔

ابھی ان تمام فونز کو کمپنی آزمائشی مراحل سے گزار رہی ہے۔

اس سے قبل نوکیا نے رواں سال نوکیا تھری، نوکیا 5 اور نوکیا 6 اسمارٹ فونز متعارف کرائے تھے جنھیں کئی ممالک میں فروخت کے لیے بھی پیش کیا جاسکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نوکیا کے 3 اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز متعارف

اب نوکیا نائن اس کمپنی کا کئی برس بعد پہلا فلیگ شپ فون ہوگا جس میں بہترین کیمرہ بھی دیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024