• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

گھریلو ملازم کی ہلاکت: پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد کی تصدیق

شائع July 14, 2017

لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں رواں ہفتے رکن صوبائی اسمبلی کی بیٹی کے مبینہ تشدد سے ہلاک ہونے والے 16 سالہ ملازم لڑکے کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی، جس میں مقتول پر تشدد ثابت ہوگیا۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مقتول اختر کے جسم پر 16 مختلف قسم کے زخموں کے نشانات ملے۔

رپورٹ کے مطابق زیادہ تر زخم اختر کی ٹانگوں اور پیٹ پر آئے، جبکہ اس کے جسم کے نازک حصوں پر بھی گہری چوٹیں بتائی گئیں۔

یاد رہے کہ رواں ہفتے 12 جولائی کو لاہور کے علاقے اکبری گیٹ میں گھر کی مالکن کے مبینہ تشدد سے 16 سالہ گھریلو ملازم اختر ہلاک جبکہ اس کی 11 سالہ بہن عطیہ زخمی ہوگئی تھی۔

مزید پڑھیں: لاہور: مالکن کے تشدد سے 16 سالہ گھریلو ملازم ہلاک

اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والا 16 سالہ اختر اپنی بہن کے ساتھ گذشتہ 3 سال سے رکن پنجاب اسمبلی شاہ جہاں کی رہائش گاہ پر ملازم تھا۔

چند روز قبل ایم پی اے کی بیٹی فوزیہ نے اختر کو بازار سے کچھ سامان لانے بھیجا لیکن اسے واپس آنے میں تاخیر ہوگئی۔

پولیس کے مطابق ملازم کے تاخیر سے گھر لوٹنے پر فوزیہ بی بی غصے میں آگئی اور انہوں نے دونوں بہن بھائیوں کو ڈنڈے سے مارنا شروع کردیا، مالکن کے تشدد کے نتیجے میں اختر کو شدید چوٹیں آئیں، اسے فوری طور پر قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں اسے صرف ابتدائی طبی امداد دے کر ڈسچارج کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ملازم کی ہلاکت: رکن پنجاب اسمبلی کی بیٹی کی عبوری ضمانت

تاہم بعدازاں لڑکے کی حالت مزید ابتر ہوگئی اور وہ ایم پی اے کے گھر میں ہی دم توڑ گیا۔

بھائی کی ہلاکت پر بہن عطیہ نے شور مچایا اور اہل محلہ کو اس بدترین تشدد کے واقعے سے آگاہ کیا تاہم اس دوران گھر کی مالکن اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھر چھوڑ کر فرار ہوچکی تھی۔

اکبری گیٹ پولیس نے متاثرہ بچوں کے والد اسلم کی شکایت پر رکن پنجاب اسمبلی کی بیٹی فوزیہ کے خلاف مقدمہ درج کیا، تاہم انہوں نے عبوری ضمانت حاصل کرلی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025