• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

وفات کے 8 سال بعد مائیکل جیکسن کا میوزک البم ریلیز

شائع July 14, 2017
مائیکل جیکسن 2009 میں چل بسے تھے—۔فائل فوٹو
مائیکل جیکسن 2009 میں چل بسے تھے—۔فائل فوٹو

دنیا میں ایسے بہت سے فنکار ہیں جو موت کے بعد بھی زندہ رہتے ہیں اور کئی گلوکاروں کے میوزک البم تو ان کی وفات کے بعد بھی ریلیز ہوتے ہیں۔

تاہم ایسا بہت ہی کم دیکھا گیا ہے کہ کسی گلوکار کی موت کے 8 سال بعد اس کے گیتوں کا البم ریلیز کیا جائے۔

پاپ موسیقی کے بادشاہ کہلائے جانے والے مائیکل جیکسن کو یوں تو دنیا سے رخصت ہوئے 8 سال بیت گئے، مگر وہ آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

اب ایک امریکی آکشن ہاؤس ان کا ایک میوزک البم ریلیز کرنے جا رہا ہے، جس میں مائیکل جیکسن کے 12 ایسے گانے شامل ہوں گے، جو انہوں نے زندگی میں کبھی ریلیز نہیں کیے۔

یہ بھی پڑھیں: موت کے بعد بھی مائیکل جیکسن کا ایک اور ریکارڈ

بل بورڈ کی رپورٹ کے مطابق مائیکل جیکسن کے میوزک البم کو نیویارک کے آکشن ہاؤس میں 19 جولائی کو فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

’بائبل‘ نامی اس میوزک البم کو ’گوٹا ہیو راک اینڈ رول‘ نامی آکشن ہاؤس کے تحت فروخت کیا جائے گا۔

البم میں کل 12 گانے ہوں گے، 9 گانے ایسے ہیں جو مائیکل جیکسن نے پہلے کبھی ریلیز نہیں کیے بلکہ انہوں نے صرف گانوں کو ترتیب دے کر ریکارڈنگ کی تھی، جبکہ 3 ایسے گانے ہیں، جنہیں 2010 میں تھوڑی بہت تبدیلیوں کے بعد ریلیز کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: مائیکل جیکسن سب سے زیادہ کمائی کیساتھ سر فہرست

آکشن ہاؤس کو امید ہے کہ میوزک البم کو فروخت کے لیے پیش کیے جانے سے، پہلے دن 10 لاکھ امریکی ڈالر کی کمائی ہوگی۔

خیال رہے کہ مائیکل جیکسن 2009 میں چل بسے تھے، ان کی موت دوران علاج ہسپتال میں ہوئی تھی، بعد ازاں انہیں زہر یا پھر ضرورت سے زائد دوا دے کر قتل کیے جانے کی چہ مگوئیاں بھی ہوئیں۔

مائیکل جیکسن کو پاپ موسیقی کا بادشاہ کہا جاتا ہے، ان کے مداح دنیا بھر میں موجود ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

jahangir Jul 14, 2017 11:02am
HE IS KING OF MUSIC!! LONG LIVE KING!!!

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024