• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

آئیفا ایوارڈز: کس نے کس کے ساتھ سفر کیا؟

شائع July 13, 2017 اپ ڈیٹ July 15, 2017
—فوٹو: آئیفا انسٹگرام
—فوٹو: آئیفا انسٹگرام

بولی وڈ کے لیے سب سے بڑے ایوارڈ فلمی میلے انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی (آئیفا)ایوارڈز شروع ہونے میں بس کچھ گھنٹے ہی باقی رہ گئے ہیں۔

آئیفا میں شرکت کے لیے بولی وڈ ستارے اپنے ساتھیوں کے ساتھ امریکی شہر نیویارک پہنچے، جب کہ کچھ سفر میں ہیں، جو ایوارڈز تقریب شروع ہونے سے قبل پہنچ جائیں گے۔

آئیفا ایوارڈز تقریب میں شرکت کے لیے تمام اداکار پرجوش دکھائی دیے۔

نیویارک میں ہونے والے 18 ویں آئیفا ایوارڈز کی خاص بات یہ ہے کہ اس بار اس میں پروڈیوسر کرن جوہر اور موسیقار اے آر رحمٰن کو انڈسٹری میں 25 برس مکمل ہونے پر خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

آئیفا ایوارڈ کے اس یادگار ایڈیشن کے لیے اے آر رحمٰن نے خصوصی گیت بھی تیار کر رکھے ہیں۔

اس بار میلے میں سلمان خان، عالیہ بھٹ، شاہد کپور، کریتی سینن اور کترینہ کیف سمیت دیگر ستارے بھی پرفارمنس کریں گے۔

آئیفا ایوارڈز کی میزبانی کرن جوہر، سیف علی خان اور ورون دھون کریں گے، اس ایوارڈ کو بھارت کے ٹی وی چینل کلر پر براہ راست نشر کرنے سمیت آئیفا کی آفیشل ویب سائٹ پر بھی دکھایا جائے گا۔

آئیفا ایوارڈز نے اپنے انسٹاگرام اور ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ان ستاروں کی تصاویر شیئر کیں، جو آئیفا میں شرکت کے لیے یا تو ممبئی سے نکلے یا پھر نیویارک پہنچے۔

شاہد کپور آئیفا ایوارڈز شو میں شرکت کے لیے ممبئی سے 3 دن قبل ہی اپنی اہلیہ اور بچی کے ساتھ نکلے۔

آئیفا مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے میزبان بھی پہلے سے پرجوش دکھائی دیے

اے آر رحمٰن کو انڈسٹری میں 25 سال مکمل ہونے پر خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

عالیہ بھٹ اور ورون دھون نے اکٹھے روانگی کو ترجیح دی۔

ادیتیا رائے چوہدری اکیلے خوابوں کے شہر پہنچیں۔

بولی وڈ فلموں کے ولن گلشن گروور بھی نیویارک وقت سے پہلے پہنچے۔

سوناکشی سنہا نیویارک پہنچنے پر ٹائمز اسکوائر بھی گئیں۔

بپاشا باسو نے اپنے شوہر کے ہمراہ نیویارک کا سفر کیا۔

انوشکا شرما کو اپنے دوست کرکٹر ویرات کوہلی کے ساتھ نیویارک میں دیکھا گیا، ویرات کوہلی نے انسٹاگرام پر سیلفی شیئر کی۔

Much needed break with my ❤

A post shared by Virat Kohli (@virat.kohli) on

شلپا شیٹھی اپنے شوہر راج کندرا کے ساتھ آئیفا کے لیے روانہ ہوئیں۔

باربی ڈول کترینہ کیف بظاہر اکیلے ہی نیویارک کے لیے چل پڑیں۔

سنیل شیٹھی نے اپنی اہلیہ کے ساتھ ہی آئیفا میں شرکت کا فیصلہ کیا۔

تپسی پنو نے بھی بظاہر اکیلے سفر کو ترجیح دی۔

بولی وڈ دبنگ ہیرو کسی ہیروئن کے بغیر ہی نیویارک پہنچے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024