• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

وہ 9 اداکار جو ’الہ دین‘ بن سکتے ہیں

شائع July 14, 2017
رنویر سنگھ، رضوان احمد یا شہریار منور، آپ کس اداکار کو الہ دین کے روپ میں دیکھنا پسند کریں گے؟
رنویر سنگھ، رضوان احمد یا شہریار منور، آپ کس اداکار کو الہ دین کے روپ میں دیکھنا پسند کریں گے؟

ڈزنی کمپنی اپنی کامیاب کارٹون فلموں کو لائیو ایکشن فلموں میں تبدیل کرنے میں مصروف ہے، ’سنڈریلا‘ اور ’بیوٹی اینڈ دی بیسٹ‘ کے بعد اب کارٹون فلم ’الہ دین‘ کا بھی لائیو ایکشن ریمیک بنایا جائے گا۔

تاہم رپورٹس کے مطابق فلم ساز کو الہ دین کا مرکزی کردار ادا کرنے کے لیے جنوبی ایشیا کا کوئی کردار نہیں مل پارپا۔

حیرت کی بات ہے کہ ڈزنی کو ایک 20 سالہ اداکارہ ڈھونڈنے میں مسائل کا سامنا ہے جو الہ دین کا کردار ادا کرسکے۔

اس کردار کے لیے اب تک ڈزنی 2 ہزار کے قریب آڈیشنز کرچکی ہے، اس کے باوجود نہ تو اسے بولی وڈ اور نہ ہی پاکستان کا کوئی اداکار نظر آیا۔

اب چونکہ ہم ڈزنی کی فلمیں دیکھتے ہوئے ہی بڑے ہوئے ہیں اور ہمیں مقامی اور انٹرنیشنل فلموں کے بارے میں بھی اچھے سے اندازہ ہے تو کیوں نہ الہ دین کے ہدایت کار گائے رچی کی مدد کی جائے؟ اس لیے یہاں کچھ ایسے اداکاروں کی فہرست ترتیب دی گئی ہے جو الہ دین کا کردار ادا کرسکتے ہیں۔

ہمارے خیال میں یہ تمام اداکار الہ دین کا کردار بخوبی ادا کرسکیں گے:

رضوان احمد

برطانوی اداکار رضوان احمد جو "رض' کے نام سے بھی مشہور ہیں، کو الہ دین کا کردار آفر کرنے کا ارادہ کیا گیا تھا، تاہم بعد ازاں ہدایت کار نے فلم میں کسی نئے اداکار کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا، جس کے باعث رضوان احمد نے الہ دین بننے کا موقع کھو دیا، تاہم رضوان احمد کی شاندار اداکاری اور لُکس کے باعث انہیں یہ موقع پھر دینے کے حوالے سے سوچا جاسکتا ہے۔

حسن منہاج

حسن منہاج امریکی کامیڈین اور اداکار ہیں اور اگر الہ دین کے کردار پر نظر ڈالیں تو حسن منہاج اپنی مزاحیہ اور چلبلی اداکاری کے ساتھ اس کردار کو بخوبی ادا کرسکتے ہیں۔

دیو پٹیل

برطانوی اداکار دیو پٹیل فلم Lion میں شاندار اداکاری کا مظاہرہ دکھا چکے ہیں، فلم الہ دین کے ہدایت کار رضوان احمد کی طرح دیو پٹیل کو بھی اس کردار میں کاسٹ کرنے پر غور کررہے تھے، تاہم انہیں بھی کاسٹ نہیں کیا گیا، تاہم اگر دیو پٹیل کو الہ دین بنایا جائے تو یقیناً وہ شاندار انداز میں اس کردار کو ادا کریں گے۔

شہریار منور

اداکار شہریار منور نے اپنی فلم ’ہو من جہاں‘ میں بہترین اداکاری کی تھی اور ان کا انداز اور لُکس انہیں الہ دین کے کردار کے لیے بہترین انتخاب ثابت کرسکتے ہیں۔

سدہارتھ ملہوترا

سدہارتھ ملہوترا کا شمار بولی وڈ کے خوبرو اداکاروں میں کیا جاتا ہے اور یقیناً اپنے دلکش لُکس اور بہترین اداکاری کے ساتھ وہ الہ دین کا کردار ادا کرنے کے لیے بہترین انتخاب بن سکتے ہیں۔

محب مرزا

پاکستانی اداکار محب مرزا مزاحیہ اور سنجیدہ دونوں طرح کی اداکاری بخوبی کرتے ہیں اور اگر الہ دین کے کردار کو دیکھا جائے تو یہ دونوں ہی انداز بےحد ضروری ہیں۔

فہد مصطفیٰ

فہد مصطفیٰ کو کون پسند نہیں کرے گا؟ وہ بہترین اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک شاندار میزبان بھی ہیں، فہد مصطفیٰ نے سنجیدہ اور مزاحیہ دونوں طرح کی اداکاری ہمیشہ بہترین انداز میں ادا کی، جس کی مثال ان کی فلم ’ایکٹر اِن لا‘ اور ’ماہ میر‘ ہیں، اس لیے یقیناً وہ الہ دین کا کردار بھی بخوبی ادا کرپائیں گے۔

رنویر سنگھ

اگر پرجوش اداکاری کی بات کی جائے تو صرف ایک ہی اداکار کا نام ذہن میں آتا ہے اور وہ ہیں رنویر سنگھ جو ہمیشہ ہی جوش میں نظر آتے ہیں، اس لیے وہ بھی الہ دین بن کر یقیناً کمال کر دکھائیں گے۔

عمران خان

کیا آپ نے عمران خان کی فلم ’جانے تو یا جانے نہ‘ دیکھی ہے؟ اگر ہاں تو یقیناً آپ کو بھی وہ اس فلم میں بےحد پسند آئے ہوں گے اور ایسی اداکاری کے ساتھ وہ الہ دین کا کردار بخوبی ادا کرسکتے ہیں۔

آپ کس اداکار کو الہ دین کے روپ میں دیکھنا چاہتے ہیں؟ ہمیں اپنی رائے سے ضرور آگاہ کیجیے گا۔

تبصرے (1) بند ہیں

ali Jul 14, 2017 06:32pm
فہد مصطفیٰ سب سے اچھا ہے،،

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024