• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ایبٹ آباد: گدھا کھیت میں داخل ہونے پر 8 سالہ بچہ بے دردی سے قتل

شائع July 13, 2017

ایبٹ آباد کے تھانہ لورہ کی حدود میں گدھا کھیتوں میں داخل ہونے پر 8 سالہ بچے کو گدھے کے ساتھ باندھ کر بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق تھانہ لورہ کی حدود میں واقع علاقے کنگڑ میرا میں 8 سالہ بچے کی اس وقت جان لے لی گئی جب اس کا گدھا مقامی زمیندار محمد مسکین کے کھیتوں میں داخل ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گدھے کو واپس لینے کے لیے جب 8 سالہ بچہ مزمل کھیت میں گھسا تو زمیندار نے بچے کو پکڑ لیا اور اسے سبق سکھانے کے لیے گدھے کے ساتھ باندھ دیا۔

بچے کو گدھے کے ساتھ باندھنے کے بعد گدھا بھگایا گیا اور کئی کلو میٹر تک بھگانے کی وجہ سے بچے کے سر، چہرے، بازوں اور ٹانگوں پر شدید زخم آئے جس وجہ سے وہ جانبر نہ ہو سکا۔

تھانہ لورہ کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) ہارون احمد کا کہنا ہے کہ مقتول بچے کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی، جبکہ ملزم محمد مسکین کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کر لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ملزم کو جسمانی ریمانڈ کے لیے جمعرات کو عدالت میں پیش کیا جائے گا اور اس بارے میں بھی تفتیش کی جائے گی کہ آیا مقتول کے باپ اور ملزم کی آپس میں کوئی پرانی رنجش تو نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024