• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

طویل زندگی کے امکانات بڑھانے میں مددگار مشروب

شائع July 12, 2017
یہ دعویٰ برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا— کریٹیو کامنز فوٹو
یہ دعویٰ برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا— کریٹیو کامنز فوٹو

ویسے تو پاکستان میں کافی کے مقابلے میں چائے کو زیادہ پسند کیا جاتا ہے تاہم دنیا کے دیگر ممالک میں کافی کو زیادہ مقبولیت حاصل ہے۔

اور یہ گرم مشروب طویل زندگی کے امکانات کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

یہ دعویٰ برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

امپریل کالج لندن اور انٹرنیشنل ایجنسی فار ریسرچ آن کینسر کی تحقیق میں بتایا گیا کہ جو لوگ کافی پینے کے شوقین ہوتے ہیں، ان میں مختلف قسم کے امراض سے موت کا خطرہ کافی حد تک کم ہوجاتا ہے۔

اس کا مطلب یہ نہیں کہ کافی موت کو روک سکتی ہے بلکہ تحقیق میں بتایا گیا کہ اس سے کافی حد تک امراض سے تحفظ ملتا ہے جو کہ عمر میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔

تحقیق کے دوران 10 یورپی ممالک سے تعلق رکھنے والے 35 سال یا اس سے زائد عمر کے 5 لاکھ سے زائد افراد میں کافی کے استعمال کے بعد ہونے والی تبدیلیوں کا جائزہ لیا گیا۔

16 سال تک جاری رہنے والی تحقیق میں یہ نتیجہ سامنے آیا کہ روزانہ 3 کپ یا اس سے زائد کافی پینے والوں میں جان لیوا بیماریاں جیسے امراض قلب، فالج اور جگر کی بیماریوں کا خطرہ اس مشروب سے دور رہنے والوں کے مقابلے میں نمایاں حد تک کم ہوجاتا ہے۔

لیکن محققین یہ بتانے سے قاصر رہے کہ اس کی وجہ کیا ہے اور کیا کافی ہی اس کا باعث ہے۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ تمام 10 ممالک میں یہی نتیجہ سامنے آیا کہ کافی کا استعمال صحت کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ صرف ایک کپ کافی کا روزانہ استعمال بھی جلد موت کا خطرہ 12 فیصد تک کم کردیتا ہے۔

(یہ تحقیق طبی جریدے journal Annals of Internal Medicine میں شائع ہوئی)

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024