• KHI: Asr 4:32pm Maghrib 6:08pm
  • LHR: Asr 3:49pm Maghrib 5:27pm
  • ISB: Asr 3:49pm Maghrib 5:27pm
  • KHI: Asr 4:32pm Maghrib 6:08pm
  • LHR: Asr 3:49pm Maghrib 5:27pm
  • ISB: Asr 3:49pm Maghrib 5:27pm

کپور خاندان ’فواد خان‘ کی اداکاری کا مداح

شائع July 12, 2017
فواد خان نے 2016 میں کپور اینڈ سنز میں بھی کام کیا—اسکرین شاٹ
فواد خان نے 2016 میں کپور اینڈ سنز میں بھی کام کیا—اسکرین شاٹ

ویسے تو پاکستانی اداکاروں کی صلاحیتوں سے کوئی بھی انکار نہیں کرتا، مگر گزشتہ چند سال سے بولی وڈ بھی پاکستانی اداکاروں کی صلاحتیوں کا معترف ہے، جس کا ثبوت حال ہی میں کپور خاندان کی جانب سے پاکستانی اداکار فواد خان کی اداکاری کی تعریف کرنا ہے۔

بولی وڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہ صرف وہ بلکہ ان کے والد اور والدہ بھی پاکستانی اداکار فواد خان کی اداکاری سے متاثر ہیں، بلکہ تماشہ ہیرو ان کے بڑے پرستار بھی ہیں۔

رنبیر کپور نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان گزشتہ برس اڑی حملے کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی کشیدگی کی وجہ سے فواد خان کو بھارت میں نفرت برداشت کرنا پڑی۔

یہ بھی پڑھیں: فواد خان ہندوستان میں پاکستان کی شناخت

خیال رہے کہ رنبیر کپور اور فواد خان نے پروڈیوسر کرن جوہر کی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا فلم بھارتی انتہاپسندوں کی مخالفت کے باوجود کامیاب گئی تھی۔

پاکستان دشمنی میں بھارتی انتہاپسندوں نے فواد خان کی اس فلم کے ہندوستان میں لگے پوسٹرز کو بھی جلادیا تھا، جب کہ فلم پروڈیوسر کرن جوہر سمیت دیگر اداکاروں کو بھی دھمکیاں دی گئیں تھیں۔

انتہاپسندوں کے آگے مجبور ہوکر کرن جوہر نے ایک ویڈیو جاری کی تھی، جس میں پروڈیوسر نے آئندہ پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں: فواد خان کے لیے ہندوستان میں ایک اور اعزاز

بھارتی نشریاتی ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق رنبیر کپور نے اپنے والی فلم جگا جاسوس کی پروموشن کے دوران اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ فواد خان ان کا بہترین دوست ہے، اور آج تک ان دونوں کے درمیان رابطہ بھی برقرار ہے۔

تماشہ ہیرو کے مطابق بدقسمتی سے اڑی حملے کے بعد فواد خان کو بھارت میں سیاسی نفرت کا سامنا کرنا پڑا، لیکن ان سب معاملات کے باوجود حقیقت یہ ہے کہ وہ فواد خان کے بہت بڑے پرستار ہیں، کیوں کہ انہوں نے اے دل ہے مشکل میں بہترین اداکاری کی۔

رنبیر کپور نے ساتھ ہی اس خواہش کا اظہار بھی کیا کہ وہ فواد خان کے ساتھ ایک ایسی فلم کرنے کے خواہاں جس میں وہ کئی وقت تک ایک ساتھ کام کرسکیں۔

تماشہ ہیرو کے مطابق نہ صرف وہ بلکہ ان کے والدین رشی کپور اور نیتو سنگھ بھی فواد خان کی اداکاری سے متاثر ہیں، کیوں کہ پاکستانی اداکار نے 2016 میں رشی کپور کے ساتھ ’کپور اینڈ سنز‘ میں کام کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 21 جنوری 2025
کارٹون : 20 جنوری 2025