• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 5:06pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 4:44pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 4:52pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 5:06pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 4:44pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 4:52pm

پاکستان کے حذیفہ نے جونیئرانٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا

شائع July 11, 2017

پاکستان کے حذیفہ ابراہیم نے جونئیر انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ 2017 جیت کر سونے کا تمغہ حاصل کرلیا۔

حذیفہ ابراہیم نے ملائیشیا بورنیرو جونئیر انٹرنیشل اسکواش چیمپین شپ کے فائنل میں آسٹریلوی کھلاڑی آسکر بیری کرٹس کو باآسانی 0-3 سے شکست دے دی

پاکستانی کھلاڑی نے تینوں سیٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلوی کھلاڑی کو مات دے دی۔

حذیفہ نے پہلے سیٹ میں 11-13، دوسرے سیٹ میں 1-11 اور تیسرے سیٹ میں 9-11 سے کامیابی حاصل کی۔

واضح رہے کہ یہ حذیفہ کے کیریئر کا نواں بین الاقوامی ٹائٹل ہے جبکہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران یہ تیسرا ٹائٹل ہے۔

اس سےقبل امریکی شہر ہیوسٹن میں کھیلے گئے ہیوسٹن جونیئرانٹرنیشنل اسکواش چمپیئن شپ میں کامیابی حاصل کی تھی۔

حذیفہ نےرواں سال کا دوسرا ٹائٹل بھی امریکا میں ہی جیتا تھا۔

انھوں نے واشنگٹن میں کھیلے گئے واشنگٹن جونیئر انٹرنیشنل اسکواش چمپیئن شپ اپنے نام کر کے مسلسل دوسرا ٹائٹل جیت لیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 29 اپریل 2025
کارٹون : 28 اپریل 2025