• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

ایل جی جی سکس جیسی اسکرین والے کم قیمت فون متعارف

شائع July 11, 2017
— فوٹو بشکریہ ایل جی
— فوٹو بشکریہ ایل جی

اگر تو آپ کو گلیکسی ایس 8 اور ایل جی جی سکس کا ایج ٹو ایج یا بیزل لیس ڈسپلے پسند آیا ہے مگر ان کو خریدنے کی سکت نہیں رکھتے تو جنوبی کورین کمپنی کے نئے فونز آپ کو ضرور پسند آئیں گے۔

ایل جی نے کیو سکس نامی سیریز کے تین فونز متعارف کرائے ہیں۔

ان تینوں کا ڈسپلے 5.5 انچ، بیزل لیس اور 13 میگا پکسل کے رئیر کیمرے کے ساتھ ہے، جو کہ ایل جی جی سکس کا بھی حصہ ہے۔

بس فرق اس کے اندر موجودد فیچرز میں ہیں۔

ان میں سے ایک فون کیو سکس اے میں دو جی بی ریم اور سولہ جی بی اسٹوریج، کیو سکس میں تین جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج جبکہ کیو سکس پلس میں چار جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایل جی کا سب سے طاقتور بیٹری والا فون متعارف

ان تینوں میں اسنیپ ڈراگون 435 پراسیسر ہے مگر اصل فیچر اس کا 2160x1080 پکسل کا 18:9 ریشو والا ڈسپلے ہی ہے، جو کہ اس کمپنی کے فلیگ شپ فون جی سکس کا بھی حصہ ہے۔

ان تینوں فونز کے فرنٹ کیمرے پانچ میگا پکسل کے ہیں، 3000 ایم اے ایچ بیٹری اور اینڈرائیڈ 7.1.1 نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔

ایل جی نے ان تینوں فونز کی قیمت کا اعلان تو نہیں کیا تاہم اس کا کہناتھا کہ یہ 'حیران کن حد تک کم قیمت' فون ہوں گے۔

یہ فون اگلے ماہ سب سے پہلے ایشیاءمیں فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024