• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’ٹیوب لائٹ‘ کی ناکامی پر سلمان کو 55 کروڑ کا نقصان

شائع July 11, 2017 اپ ڈیٹ July 13, 2017
فلم ’ٹیوب لائٹ‘ رواں سال عید پر ریلیز ہوئی تھی — ۔
فلم ’ٹیوب لائٹ‘ رواں سال عید پر ریلیز ہوئی تھی — ۔

بولی وڈ میں دبنگ کہلائے جانے والے سلمان خان کی آنے والی ہر فلم عموماً ہٹ ہی ثابت ہوتی ہے، پھر چائے اس کی کہانی اور اداکاری کتنی ہی اچھی یا خراب کیوں نہ ہو۔

تاہم سپُر اسٹار کی حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ ناظرین اور فلمی تجزیہ کاروں دونوں کو ہی متاثر کرنے میں ناکام ہوگئی، جس کے باعث فلم کے ڈسٹریبیوٹرز کو کافی بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مڈ ڈے کی رپورٹ کے مطابق فلم کے ڈسٹریبیوٹرز نے سلمان خان سے فلم کی ناکامی کے بعد اپنے معاوضے کی واپسی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈسٹریبیوٹرز نے سلمان خان سے ان کے گھر میں ملاقات کی جہاں ان کے والد سلیم خان بھی موجود تھے، اس دوران سلمان خان ان کے نقصانات کے لئے معاوضہ دینے پر بھی رضامند ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: ’ٹیوب لائٹ‘ : سلمان خان کی فلم کو آپ کیسا پائیں گے؟

سلمان خان نے ڈسٹریبیٹرز کو ان کے نقصان کے لیے 55 کروڑ ہندوستانی روپے دینے کا وعدہ کیا ہے۔

سلیم خان نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ’جب کسی ڈسٹریبیوٹر کا نقصان ہوتا ہے تو پروڈیوسر کو ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے اس کے نقصان کی بھرپائی کرنی چاہیے، ہم نے بھی ایسا ہی کیا‘۔

خیال رہے کہ سلمان خان کی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ کی ہدایت کاری کبیر خان نے کی تھی، ان دونوں نے ایک ساتھ 2015 کی کامیاب فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ بنائی تھی جو دنیا بھر میں کافی کامیاب ہوئی۔

سلمان اس وقت اپنی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024