• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سری دیوی عدنان صدیقی اور سجل علی کے لیے رو پڑیں

شائع July 9, 2017
اداکارہ نے پاکستانی اداکاروں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے ویڈیو جاری کی—اسکرین شاٹ
اداکارہ نے پاکستانی اداکاروں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے ویڈیو جاری کی—اسکرین شاٹ

دو دن قبل ریلیز ہونے والی بولی وڈ فلم ’موم‘ کی مرکزی اداکارہ سری دیوی فلم میں ان کے شوہر کا کردار ادا کرنے والے پاکستانی اداکار عدنان صدیقی اور سوتیلی بیٹی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ سجل علی کے لیے رو پڑیں۔

بولی وڈ سپر اسٹار نے انتہائی جذباتی انداز میں عدنان صدیقی اور سجل علی کو محبتوں کا پیغام دیتے ہوئے ان کی تعریف کے لیے ایک ویڈیو جاری کی، جس میں اداکارہ اپنے جذبات کو قابو میں نہ رکھ سکیں، اور رو پڑیں۔

ایک منٹ دورانیے کی ویڈیو میں سری دیوی آغاز میں ہی عدنان صدیقی اور سجل علی کو مخاطب ہوتے ہوئے انہیں سلام کرنے کے بعد کہتی ہیں، وہ دونوں اداکاروں کو بہت یاد کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’موم‘ کے ہدایت کار کو سجل علی کی آنکھیں بھا گئیں

ویڈیو میں سری دیوی نے سجل علی کو اپنا بچہ کہتے ہوئے پاکستانی اداکاروں کو کہا کہ’ فلم میں جس طرح آپ دونوں نے اداکاری کی وہ بہت اعلیٰ تھی، آپ کے بغیر میں اس فلم کی تکمیل کا سوچ بھی نہیں سکتی‘۔

اپنی مختصر ویڈیو میں سری دیوی، سجل علی اور عدنان صدیقی کی تعریف کرتے ہوئے اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں، اور سسکیاں بھر کے رو پڑیں۔

عدنان صدیقی نے فلم میں سری دیو کے شوہر کا کردار ادا کیا—اسکرین شاٹ
عدنان صدیقی نے فلم میں سری دیو کے شوہر کا کردار ادا کیا—اسکرین شاٹ

مزید پڑھیں: سری دیوی اور سجل کا سوتیلا رشتہ

خیال رہے کہ 7 جولائی کو سری دیوی، سجل علی اور عدنان صدیقی کی فلم ’موم‘ ریلیز کی گئی تھی، اس فلم کا شائقین کو کافی انتظار تھا۔

موم کے ذریعے عدنان صدیقی اور سجل علی نے بولی وڈ ڈیبیو کیا، جب کہ اس فلم کے دیگر اداکاروں میں نوازالدین صدیقی اور اکشے کھنہ شامل ہیں۔

فلم مٰیں عدنان صدیقی نے سجل علی کے والد اور سری دیوی کے شوہر کا کردار ادا کیا ہے، جب کہ سری دیوی سجل علی کی سوتیلی ماں ہوتی ہیں۔

خاندانی پس منظر پر بنائی گئی جذباتی فلم میں اے آر رحمٰن کی آواز میں شامل جذباتی گانے نے فلم کی ریلیز سے پہلی دھوم مچادی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: اے آر رحمٰن کی خوبصورت آواز میں ’موم‘ کا نیا گانا

موم کو ہندوستان سمیت پاکستان میں بھی ریلیز کیا گیا، فلم کی پروموشن کے لیے سری دیوی کو نوازالدین صدیقی اور اکشے کھنہ کے ساتھ کام کرنا پڑا تھا۔

فلم کی پروموشن میں پاکستانی اداکاروں کی کمی کو محسوس کرتے ہوئے اداکارہ نے پرومشن کے دوران بھی کئی جذباتی بیان دییے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024