• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

سندھ: ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاک

شائع July 9, 2017

صوبہ سندھ میں سپر ہائی وے پر سیہون کے قریب ایک منی ٹرک اور رکشہ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاک اور دیگر زخمی ہوگئے۔

واقعے میں ہلاک ہونے والوں میں 45 سالہ احمد، 40 سالہ ناصر، 30 سلمان، 19 سالہ مریم اور ایک چار سالہ بچہ غازی شامل ہے۔

مزید پڑھیں: سیہون کے قریب ٹرین کی 4 بوگیوں میں آتشزدگی

واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے سیہون تھانے کے ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ ضلع جامشورو میں لکی شاہ سردار کے قریب رکشہ اور منی ٹرک کے درمیان ہونے والے تصادم میں کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے 2 مرد، 2 خواتین اور ایک بچہ ہلاک ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ رکشے میں گنجائش سے زیادہ مسافر سوار تھے اور حادثے کے نتیجے میں رکشہ مکمل تباہ ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: سیہون جانے والی دو بسوں کو حادثہ، ایک ہلاک

واقعے کے زخمیوں کو تعلقہ ہسپتال سیہون منتقل کیا گیا جس میں منی ٹرک کا ڈرائیور اور کلیئنر بھی شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024