• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

گرمیوں میں آم کھیر گھر پر بنائیں

شائع June 9, 2018
آم کھیر کھانے میں ذائقہ دار ہے—فائل فوٹو
آم کھیر کھانے میں ذائقہ دار ہے—فائل فوٹو

آم کا سیزن جاری ہے، اور مارکیٹ میں ذائقہ دار اور میٹھے آم مناسب داموں پر دستیاب ہیں۔

آم کو پھلوں کا بادشاہ بھی کہا جاتا ہے، آم نہ صرف پاکستان بلکہ اب تو پوری دنیا میں کھایا جانے لگا ہے۔

آم کی پیداوار میں پاکستان کا نام دنیا بھر میں مشہور ہے، مگر صوبہ سندھ کے میرپور خاص ڈویژن کو آموں کا شہر کہا جاتا ہے۔

گرمیوں کے سیزن میں آم گھر کے تمام افراد شوق سے کھاتے ہیں، چند سال سے تو ملک بھر میں آم پارٹیوں کا انعقاد بھی ہونے لگا ہے، جب کہ آم کو تحفطے میں دینے کی روایت کئی دہائیاں پرانی ہے۔

آم کو بطور تحفہ نہ صرف عام افراد بلکہ سیاستدان، اداکار، کھلاڑی، سیکیورٹی افسران اور بیوروکریٹ بھی استعمال کرتے ہیں۔

جہاں آم کھانے میں ذائقہ دار ہے، وہیں اس سے تیار جوس اور دیگر میٹھی ڈشز بھی لذیذ ہوتی ہیں، ایسی ہی ڈشز میں آم کھیر بھی ہے، جسے تیار نہایت آسان ہے۔

اجزاء

تازہ دودھ ایک لیٹر

آم میٹھے سوا کلو (گودا نکال لیں)

چاول 200 گرام ابال لیں

ونیلا کسٹرڈ 2 کھانے کے چمچ

چینی حسب ذائقہ

بادام 100 گرام

پستہ 100 گرام

دیگر ڈرائی فروٹس حسب ذائقہ

ترکیب

سب سے پہلے ایک برتن میں دودھ ابال کر اس میں چاول اور چینی ملالیں۔

جب یہ تمام چیزیں مل جائیں تو اس میں آم کا گودا نکال کر ہلکی آنچ پر 5 منٹ تک پکائیں اور مکس کرتے رہیں۔

آخر میں ونیلا کسٹرڈ کو تھوڑے سے دودھ میں ملاکر ڈال دیں۔

جب یہ چیزیں مل جائیں اور آم کھیر گاڑھا ہونے لگے تو اس میں تمام ڈرائی فروٹس ڈال دیں۔

تھوڑی دیر ملانے کے بعد اتار کر، آم کھیر کو ٹھنڈا کرنے کے لیے فریج میں رکھیں۔

آخر میں نکال کر نوش فرمائیں۔

چاہیں تو آخر میں آم کھیر کے اوپر مینگو کیوب یا تھوڑا سا گودہ بھی سجالیں۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024