• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

کیا پولش صدر کی اہلیہ نے ٹرمپ کو شرمندہ کیا؟

شائع July 7, 2017 اپ ڈیٹ July 10, 2017

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اکثرو بیشتر تنازعات کی زد میں رہتے ہیں مگر لگتا ہے کہ پولینڈ کی خاتون اول نے ٹرمپ کو ان کے ہی انداز میں شرمندہ کردیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا جمعرات (7 جولائی) کو دورہ یورپ کے سلسلے میں پولینڈ پہنچے جہاں ان کی پولش صدر اینڈرزیج دودا (Andrzej Duda) اور ان کی اہلیہ اگاتا کورن ہاسر دودا (Agata Kornhauser-Duda) سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے آغاز میں سب کچھ دوستانہ نظر آتا رہا مگر پھر مصافحے کا وقت آگیا۔

اور یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ پولینڈ کی خاتون اول نے امریکی صدر کو شرمندہ کردیا جس کی جھلک آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

پولش صدر اور ڈونلڈ ٹرمپ نے ہاتھ ملائے اور پھر امریکی صدر نے پولش خاتون اول سے مصافحے کے لیے ہاتھ آگے بڑھایا، مگر انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑھے ہوئے ہاتھ کو پکڑنے کے بجائے پہلے میلانیا کا خیرمقدم کرنے کا فیصلہ کیا۔

یا یوں کہہ لیں کہ انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو نظرانداز کردیا، ایسا معلوم ہوا کہ ڈونلڈ ٹرمپ بھی اس کے بعد کچھ زیادہ خوش نظر نہیں آئے.

اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین کے پیغامات کی بھرمار ہوگئی اور ہر کوئی یہی سوال کرتا نظر آیا کہ یا واقعی پولش صدر کی اہلیہ نے ٹرمپ کو نظر انداز کیا؟

اور اس کا جواب دینے کے لیے پھر پولینڈ کے صدر خود میدان میں آئے اور انھوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں اس تاثر کو رد کرتے ہوئے کہا کہ 'کچھ حیران کن رپورٹس کے برخلاف میری اہلیہ نے ٹرمپ اور ان کی اہلیہ دونوں سے مصافحہ کیا تھا، آئیں جھوٹی خبروں کے خلاف جنگ کریں'.

اس کے ساتھ ہی پولش صدر نے اس ملاقات کے موقع کی مکمل ویڈیو بھی ری ٹوئیٹ کی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میلانیا ٹرمپ سے ملاقات کے بعد پولش خاتون اول نے ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی مصافحہ کیا۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024