• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

آلو بینگن کڑاہی کھانا پسند کریں گے؟

شائع July 7, 2017
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ماہرین صحت کے مطابق سبزی کھانا صحت کے لیے فائدہ مند ہے، لیکن ہمارے ہاں اکثر دیکھا گیا ہے کہ گھروں میں سبزی کم ہی بنتی ہے۔

باہر کھانا کھاتے وقت تو لوگ احتیاط کے طور پر دال اور سبزی جیسے صحت مند سالن پر گزارا کرتے ہیں، لیکن جب معاملہ اپنے ہاتھ سے بنے کھانے کا آتا ہے تو ہم سب مرغن اور گوشت کو ترجیح دیتے ہیں۔

ماہرین غذا کے مطابق ہفتے میں کم سے کم 3 دن سبزی کھانی چاہئیے، سبزی جہاں صحت کے لیے فائدہ مند ہوتی ہے، وہیں پکانے میں بھی بہت آسان ہے۔

سبزی اگر ذائقہ دار بنائی جائے تو اس کا مقابلہ مرغن کھانے نہیں کرسکتے۔

آلو بینگن کڑاہی کا شمار بھی ذائقہ دار سبزی میں ہوتا ہے، جسے کھانے کا اپنا ہی مزہ ہے، اور اسے تیار کرنا بھی آسان ہے۔

اجزاء

بینگن آدھا کلو تازہ کاٹ لیں

آلو آدھا کلو دھوکر کاٹ لیں

ٹماٹر 200 گرام کاٹ لیں

پیاز ایک عدد کاٹ لیں

کوکنگ آئل 2 کپ

ہری مرچ 6 عدد

لال مرچ ثابت 6 عدد (صوابدیدی)

کالی مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ

ادرک ، لہسن حسب ذائقہ

نمک حسب ذائقہ

ہلدی حسب ذائقہ

سرخ مرچ حسب ذائقہ

زیرہ ایک چائے کا چمچ

دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ

ترکیب

سب سے پہلے ایک برتن میں زیرہ، لہسن، ادرک، کالی مرچ، ٹماٹراور ہری مرچ کو تیل میں بھن کر اس میں آلو ڈالیں۔

جب آلو اور تمام مصالحہ جات مل جائیں تو اس میں بچا ہوا باقی تمام مصالحہ، نمک، ہلدی اور مرچ ڈال کر تھوڑا سا پانی ڈال دیں۔

آخر میں بینگن ڈال کر مزید 10 سے 15 منٹ پکائیں۔

جب آلو بینگن کڑاہی تیار ہوجائے تو تھوڑا سا ہرا دھنیا کاٹ کر اوپر سجائیں اور پلیٹوں میں نکال کر نوش فرمائیں۔

چاہیں تو لیموں کا رس چھڑکیں، چاہیں تو رائتہ اور سلاد کے ساتھ کھائیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024