• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

ٹماٹر پھل ہے یا سبزی ؟

شائع July 6, 2017
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

ٹماٹر کا استعمال بہت عام ہوتا ہے اور اکثر کھانوں کا ذائقہ اسی سے دوبالا ہوتا ہے جبکہ سلاد بھی اس کے بغیر ادھوری لگتی ہے۔

اس میں وٹامنز، لائیکو پین اور دیگر اجزاءجسمانی صحت کے لیے فائدہ مند ہیں اور بیٹا کیروٹین جلد کے لیے مفید مانا جاتا ہے۔

مگر جب پھلوں اور سبزیوں میں اس کی درجہ بندی کی جائے تو کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ ٹماٹر سبزی ہے یا پھل ؟

مزید پڑھیں : ٹماٹر استعمال کرنے کے 4 فوائد

تو اس کا جواب ہے کہ یہ سوال کون پوچھ رہا ہے۔

علم نباتات کے اصولوں کے مطابق پھل کی تعریف یہ ہے کہ پودے کے پھول سے پیدا ہونے والا نرم گودا جس میں پودے کا بیج ہو، پھل کہلاتا ہے اور تیکنیکی لحاظ سے ٹماٹر اس تعریف پر پورا اترتا ہے، اس کے مقابلے میں سبزیاں کسی پودے کا کھائے جانے والا حصہ ہوتی ہیں۔

تاہم ٹماٹر پھل ہے یا سبزی، اس کا فیصلہ 1893 مٰں امریکی سپریم کورٹ نے ایک مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے کیا۔

اس مقدمے میں ایک درآمد کنندہ کو سبزیوں پر درآمدی ٹیکس میں اضافے کے باعث عدالت سے رجوع کرنا پڑا اور اس موقف تھا کہ ٹماٹر پھل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹماٹر کھائیں وزن گھٹائیں

تاہم عدالت نے اس کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عام فہم زبان میں ٹماٹر سبزی ہے اور تیکنیکی لحاظ سے پھل ہونے کے باوجود اسے پھل نہیں قرار دیا جاسکتا۔

ماہرین غذائیت بھی ٹماٹر کو پھل قرار دیتے ہیں کیونکہ اس میں نباتاتی شکر کی کمی ہوتی ہے جو کہ اکثر پھلوں میں پائی جاتی ہے جبکہ پھلوں کو میٹھے کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے مگر ٹماٹر کو نہیں۔

تو تیکنیکی لحاظ سے تو ٹماٹر پھل ہے مگر غذائی اعتبار سے نہیں بلکہ سبزی ہے۔

مگر کچھ امریکی ریاستوں میں اسے پھل قرار دیا گیا ہے جبکہ کچھ میں اسے سبزی، جبکہ ایک ریاست میں تو اسے ریاستی پھل اور سبزی دونوں قرار دیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024