• KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

'پنجاب نہیں جاؤں گی' کا ٹریلر سامنے آگیا

شائع July 5, 2017
— پبلسٹی فوٹو
— پبلسٹی فوٹو

رواں سال کی چند بڑی پاکستانی فلموں میں سے ایک 'پنجاب نہیں جاﺅں گی' کا پہلا آفیشل ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔

اس کا ٹیزر تو اپریل میں سامنے آگیا تھا تاہم اب باضابطہ ٹریلر جاری کیا گیا ہے جس میں عکاسی شاندار جبکہ کہانی بھی اچھی لگ رہی ہے۔

2015 کی سب سے بڑی ہٹ فلم 'جوانی پھر نہیں آنی' کی ٹیم کی اب 'پنجاب نہیں جاﺅں گی' کے ذریعے واپسی ہوئی ہے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

فلم میں ہمایوں سعید، مہوش حیات، عروہ حسین، احمد علی بٹ، صبا حمید اور دیگر فلم میں اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

فلم میں ہمایوں سعید، مہوش حیات اور عروہ حسین کے درمیان لو ٹرائی اینگل نظر آتا ہے، جس میں ہمایوں سعید ایک دیہاتی جبکہ مہوش حیات ایک شہری لڑکی کے روپ میں نظر آئی ہیں۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

مزید پڑھیں : عروہ حسین 'میں پنجاب نہیں جاؤں گی' کا حصہ

ٹریلر کو دیکھ کر لگتا ہے کہ ہمایوں سعید مہوش حیات کو پسند کرتے ہیں مگر اداکارہ ان کے ساتھ شادی کے لیے تیار نہیں اور کسی بھی صورت پنجاب نہ جانے کا اعلان کرتی ہیں۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اسی طرح ہمایوں سعید کہتے ہیں 'فیصل آباد سے بازی ہارنے نہیں آیا، جیت کر جاﺅں گا یا جیت کر دکھاﺅں گا'۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

فلم کی ہدایات ندیم بیگ نے دی ہیں جن کے کریڈٹ میں فلم جوانی پھر نہیں آنی کے ساتھ ساتھ ہٹ ڈراموں دل لگی اور پیارے افضل ہیں۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

یہ فلم عیدالاضحیٰ پر ریلیز کے لیے پیش کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024