• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ویوو اسمارٹ فونز کی پاکستان آمد

شائع July 5, 2017

چین کی مقبول اسمارٹ فون کمپنی ویوو نے آخرکار اپنی ڈیوائسز پہلی بار پاکستان میں متعارف کرادی ہیں۔

پرو پاکستانی کی رپورٹ کے مطابق ویوو چین کا تیسرا مقبول ترین جبکہ عالمی سطح پر فروخت کے لحاظ سے ٹائپ فائیو اسمارٹ فون برانڈز میں ایک ہے۔

مزید پڑھیں : چینی کمپنی نے ایپل اور سام سنگ کو پیچھے چھوڑ دیا

پاکستان میں اس کمپنی نے 3 اسمارت فونز متعارف کرائے ہیں، جو کہ وی فائیو ایس، وائے 55 ایس اور وائے 53 ہیں جو کہ مختلف شہروں میں دستیاب ہیں۔

وائے 53

فوٹو بشکریہ ویوو
فوٹو بشکریہ ویوو

ان تینوں میں وائے 53 سب سے سستا ہے ، جس کی قیمت 16 ہزار 999 روپے ہے، جبکہ پانچ انچ کی اسکرین، 1.4 کواڈ کور گیگا ہرٹز پراسیسر، دو جی بی ریم، سولہ جی بی اسٹوریج، جس میں ایس ڈی کارڈ سے 256 جی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

اسی طرح آٹھ میگا پکسل کا رئیر کیمرہ جس میں ایف 2.0 آپرچر اور ایل ای ڈی فلیش موجود ہے، جبکہ پانچ میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ اور 2500 ایم اے ایچ بیٹری قابل ذکر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شیاؤمی اسمارٹ فونز پاکستان میں متعارف

وائے 55 ایس

فوٹو بشکریہ ویوو
فوٹو بشکریہ ویوو

یہ فون 5.2 انچ اسکرین کے ساتھ ہے، جس میں 1.4 گیگا ہرٹز کواڈ کور پراسیسر، تھری جی ریم، سولہ جی بی اسٹوریج، جس میں ایس ڈی کارڈ سے 256 جی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

اس میں تیرہ میگا پکسل کا رئیر کیمرہ جس میں ایف 2.0 آپرچر اور ایل ای ڈی فلیش موجود ہے، دیا گیا ہے جبکہ فرنٹ پر پانچ میگا پکسل کیمرہ ہے۔

2750 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ اس کی قیمت 19 ہزار 999 روپے ہے۔

وی فائیو ایس

فوٹو بشکریہ ویوو
فوٹو بشکریہ ویوو

یہ تینوں میں سب سے مہنگا ہے جس کی قیمت 29 ہزار 999 روپے، جبکہ 5.5 انچ کی اسکرین، اوکٹا کور 64 بٹ پراسیسر، فور جی بی ریم، 64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ مائیکرو ایس ڈی کارڈ سپورٹ بھی موجود ہے۔

اس میں تیرہ میگا پکسل کا رئیر کیمرہ ایف 2.2 آپرچر اور ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ ہے جبکہ بیس میگا پکسل سیلفی کیمرہ موجود ہے۔

3000 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ فنگر پرنٹ سنسر بھی دیا گیا ہے۔

ان تینوں فونز میں اینڈرائیڈ 6.0 آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ کمپنی کا فن ٹچ 3.0 سسٹم بھی ہے۔

چینی کمپنی کی جانب سے پاکستان بھر میں ان فونز کی فروخت پر ایک سال کی وارنٹی دینے کا اعلان بھی کیا ہے اور یہ پہلا برانڈ ہے جو کہ 15 دن کی ری پلیسمنٹ وارنٹی بھی دے رہا ہے جس پر کوئی اضافی خرچہ نہیں ہوگا، جبکہ ایسیسریز کی چھ ماہ کی وارنٹی دی جارہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024