• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

مریم نواز کی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی

شائع July 5, 2017

وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز پاناماکیس کی تفتیش کے لیے سپریم کورٹ کی جانب سے تشکیل دی گئی جوائنٹ انوسٹی گیشن (جے آئی ٹی) کے سامنے پیش ہوئیں اور کہا کہ آج وہ قرض بھی اتار دیے جو واجب نہیں تھے۔

جوڈیشل اکیڈمی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میرا نام سپریم کورٹ کے حکم نامے میں شامل نہیں تھا اس کے باوجود میں ملک کے آئین و قانون کی پاسداری کے لیے یہاں آئیں ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ مسلم لیگ نواز کے کارکنان، میڈیا اور عوام کی شکرگزار ہیں جو انھیں اس گرمی کے باوجود سننے کے لیے یہاں موجود رہے۔

مریم نواز نے کہا کہ مجھے لاتعداد پیغامات اور دعائیں موصول ہوئیں، اظہار یکجہتی کا یہ جذبہ ہمیشہ یاد رہے گا۔

انھوں نے دعویٰ کیا کہ مخالفین مجھ پر کوئی بھی الزام ثابت نہیں کرسکے، دنیاکی پہلی جے آئی ٹی ہے جو الزام تلاش کررہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھ سے جے آئی ٹی نے میرے مرحوم دادا کے کاروبار کے حوالے سے سوالات کیے، تمام تحقیقات خاندانی کاروبار کے گرد گھوم رہی ہے، ذاتی کاروبار کا سوال بنتا ہے نہ جواب دینا۔

مجھے آج یہاں آکر معلوم ہوا ہے کہ ان کے پاس کچھ بھی نہیں، جے آئی ٹی بناکر الزامات تلاش کیے جارہے ہیں۔

مریم نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی کے لیے ان کے ہمرا حسین اور حسن نواز کےعلاوہ ان کے شوہر کیپٹن صفدر اور وزیراطلاعات مریم اورنگ زیب بھی تھیں—فوٹو:مسلم لیگ نواز ٹویٹر

مریم نواز نے جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ٹیم کو تنقید کا نشانہ بنایا—فوٹو:اے ایف پی

وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیرخزانہ اسحٰق ڈار بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوچکے ہیں—فوٹو:اے ایف پی

مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ پہلی جے آئی ٹی ہے جو الزام تلاش کررہی ہے—فوٹو:اے پی

مریم نواز نے کہا کہ وزیراعظم پردباؤ ڈالنے کے لیے ان کے بچوں کو پیش کیا جارہا ہے—پاکستان مسلم لیگ نواز ٹویٹر

وزیراعظم کی صاحبزادی نے سیاسی مخالفین پر بھی تنقید کی—فوٹو: پاکستان مسلم لیگ نوازٹویٹر

مریم نواز کے ساتھ ان کے صاحبزادے بھی جوڈیشل اکیڈمی پہنچے—فوٹو:پاکستان مسلم لیگ نواز

مریم نواز نے 2018 کے انتخابات میں بھی حکمراں جماعت کی کامیابی کا دعویٰ کیا—فوٹو:اے ایف پی

مریم نواز کی پیشی کے دوران جوڈیشل اکیڈمی کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے—فوٹو:اے ایف پی

مریم نواز میڈیا سے گفتگو کے بعد صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیے بغیر چلی گئیں—فوٹو:اے ایف پی