• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

'پاکستان 5جی ٹیکنالوجی کا تجربہ کرنے والا پہلا ملک'

شائع July 4, 2017

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور کمیونیکیشن انوشہ رحمٰن کا کہنا ہے پاکستان 5 جی ٹیکنالوجی کا تجربہ کرنے والا پہلا ملک بنے گا۔

گذشتہ روز (3 جولائی) کو سرکاری خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان سے گفتگو میں انوشہ رحمٰن نے کہا کہ حکومت 2021 تک 5جی ٹیکنالوجی ملک میں متعارف کرانے کی تیاری شروع کرے گی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ دیگر ایشیائی ممالک کے مقابلے میں پاکستانی عوام اس نئی ٹیکنالوجی کو سب سے پہلے استعمال کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:5 جی زندگی میں کیسے انقلاب برپا کرے گی؟

وزارت کے ترجمان کے مطابق 4 جی اسپیکٹرم لائسنس بولی لگانے والے کی جانب سے 10 فیصد پیشگی ٹیکس حاصل کرنے کے بعد 295 ملین ڈالر میں فروخت ہوا تھا جبکہ نیلامی کی 330 ملین ڈالر کی کل مالیت قومی خزانے میں جمع کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ چار سال کے دوران میں ملک میں براڈ بینڈ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 3.7 ملین سے 44 ملین تک جا پہنچی ہے اور 5 جی کی آمد کے بعد ہم تمام صنعتوں کو نئی شکل دینے کے عمل کا آغاز کرسکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 'ہم اپنے شہروں اور قومی انفرااسٹرکچر کو بہتر انداز میں جاری رکھنے کے بارے میں بھی سوچ سکیں گے'۔


یہ خبر 4 جولائی 2017 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔

تبصرے (2) بند ہیں

ali Jul 04, 2017 03:38pm
waoo that's great,,
محمد عرفان Jul 05, 2017 09:09am
تھری جی اور فور جی تو پورے ملک میں چلا لیں پھر فائیو جی بھی چلا لینا۔۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024