• KHI: Asr 4:28pm Maghrib 6:05pm
  • LHR: Asr 3:52pm Maghrib 5:30pm
  • ISB: Asr 3:55pm Maghrib 5:34pm
  • KHI: Asr 4:28pm Maghrib 6:05pm
  • LHR: Asr 3:52pm Maghrib 5:30pm
  • ISB: Asr 3:55pm Maghrib 5:34pm
شائع July 4, 2017

وکی لوز ارتھ کے لیے پاکستان کی 10 منتخب تصاویر



وکی لَوز ارتھ (Wiki Loves Earth) کا انٹرنیشنل فوٹوگرافی مقابلہ اب ہر سال پاکستانی فوٹو گرافرز کو موقع فراہم کررہا ہے، جس میں ایک پاکستانی فوٹوگرافر کی جانب سے کھینچی گئی شنگریلا جھیل کی تصویر نے 2015 میں پہلا انعام جیتا تھا۔

کیلیفورنیا سے چلائی جانے والی وکی میڈیا فاؤنڈیشن نے اس سال بھی ایک فوٹوگرافی مقابلے کا انعقاد کیا ہے اور اس عالمی مقابلے میں شرکت کے لیے پاکستان سے تصاویر کا انتخاب بھی کرلیا گیا ہے۔

اس مقابلے کا مقصد دنیا کے قدرتی ورثوں کو فری لائسنس آف کریٹو کامنز کے تحت مرتب کرنا ہے۔

پاکستان سے 12 سو سے زائد افراد نے 8 ہزار سے زائد تصاویر بھیجیں، جس کے باعث پاکستان مقابلے میں بھیجی جانے والی تصاویر اور شرکاء کی تعداد کے لحاظ سے تیسرا ملک بن گیا۔

وکی لَوز ارتھ 2017 کے تحت گذشتہ ماہ مئی میں دنیا کے 36 ممالک کے 15 ہزار سے زائد شرکاء نے ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد تصاویر بھیجیں۔

مزید پڑھیں:وکی لووز مونیومینٹس 2015: پاکستان کی دس بہترین تصاویر

اس مقابلے کی سب سے بہترین بات یہ ہے کہ تمام تصاویر فری لائسنس کے تحت ہیں اور کسی بھی مقصد کے لیے فوٹوگرافر کے نام کے ساتھ استعمال کی جاسکتی ہیں۔

یہ مقابلہ سب سے پہلے 2013 میں یوکرائن میں ہوا تھا، جس کے بعد یہ پوری دنیا میں پھیل گیا۔

اس مقابلے کو 'وکی لوز مونیومینٹس' (Wiki Loves Monuments) کے 'سسٹر کمپٹیشن' کی حیثیت سے بیان کیا گیا ہے، جسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے دنیا کے سب سے بڑے فوٹوگرافی مقابلے کی حیثیت سے تسلیم کیا گیا ہے۔

پاکستان 2015 میں پہلی مرتبہ اس مقابلے کا حصہ بنا اور اس نے 28 ممالک میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔

واضح رہے کہ وکی لَوز ارتھ 2017 کے انٹرنیشنل ونرز کے ناموں کا اعلان ابھی ہونا باقی ہے تاہم پاکستانی جیوری کی جانب سے منتخب کی جانے والی 10 تصاویر درج ذیل ہیں۔

پاسو، ہنزہ ویلی — فوٹو بشکریہ شہباز اسلم
پاسو، ہنزہ ویلی — فوٹو بشکریہ شہباز اسلم

جھار باژھو، اسکردو — فوٹو بشکریہ معیز اسماعیلی
جھار باژھو، اسکردو — فوٹو بشکریہ معیز اسماعیلی

ارنگ کیل، آزاد کشمیر— فوٹو بشکریہ عکاسی
ارنگ کیل، آزاد کشمیر— فوٹو بشکریہ عکاسی

کالام، سوات — فوٹو بشکریہ محمد اکرم عطاری
کالام، سوات — فوٹو بشکریہ محمد اکرم عطاری

سری کا پائے، وادی شوگران سے نظارہ — فوٹو بشکریہ فیصل رفیق
سری کا پائے، وادی شوگران سے نظارہ — فوٹو بشکریہ فیصل رفیق

وادی ہنزہ — فوٹو بشکریہ اسد امان
وادی ہنزہ — فوٹو بشکریہ اسد امان

ناران کے قریب — فوٹو بشکریہ غلام مرتضیٰ
ناران کے قریب — فوٹو بشکریہ غلام مرتضیٰ

تاﺅ بٹ، آزاد کشمیر — فوٹو بشکریہ محمد اکرم عطاری
تاﺅ بٹ، آزاد کشمیر — فوٹو بشکریہ محمد اکرم عطاری

بوئن میڈو، سوات — فوٹو بشکریہ محمد اکرم عطاری
بوئن میڈو، سوات — فوٹو بشکریہ محمد اکرم عطاری

پائے میڈو اور چوٹی مکڑا — فوٹو بشکریہ سید بلال جاوید
پائے میڈو اور چوٹی مکڑا — فوٹو بشکریہ سید بلال جاوید

تبصرے (7) بند ہیں

Hanzala Malik Jul 04, 2017 10:19am
bht khoob
Kamran Khan Jul 04, 2017 11:08am
Very Nice.. Keep it up..
YAsser AMEEN Jul 04, 2017 11:21am
I Love Pakistan.. Dil Dil , Jaan Jaan - Pakistan Kash muujy allah ye sab jaga dekhi naseeb farmweay...
ali Jul 04, 2017 12:40pm
heaven on earth,, ,Ma Sha Allah
Shahid Hamid Jul 04, 2017 01:02pm
Beautifullll...
Shaheen Jul 04, 2017 04:58pm
Subhan Allah.
رابعہ جمیل Jul 05, 2017 12:29pm
بہترین