• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm

جولائی 2017 میں کتنی فلمیں ریلیز ہوں گی؟

شائع July 3, 2017
دی بلیک پرنس میں شبانہ اعظمی بھی ہیں—اسکرین شاٹ
دی بلیک پرنس میں شبانہ اعظمی بھی ہیں—اسکرین شاٹ

اگر تو آپ فلموں کے شوقین ہیں، اور رواں ماہ نئی فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں، تو آپ کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ جولائی میں ڈھیر ساری فلمیں ریلیز ہونے جا رہی ہیں۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ پاکستان میں کتنی فلمیں ریلیز ہوں گی، لیکن یہ طے ہے کہ ہولی وڈ اور بولی وڈ کی بڑے بجٹ، اچھوتی کہانی، بڑے اور نامور ہدایتکاروں، فلم سازوں اور اداکاروں کی فلمیں پاکستان بھر میں ریلیز ہونے جا رہی ہیں۔

اسپائیڈر مین سیریز کی نئی فلم سے لے کر بولی وڈ کی ’موم‘ اور جگا جاسوس جیسی کئی فلمیں پاکستان میں بھی ریلیز ہوں گی۔

کون سی ہولی وڈ فلمیں ریلیز ہوں گی؟

رواں ماہ ہولی وڈ کی مجموعی طور پر 56 فلمیں ریلیز ہوں گی، جن میں اینی میٹڈ، کومک، ٹو ڈی، تھری ڈی، ڈرامہ فلم، ڈاکیومینٹری فلم اور ٹیلی ڈرامہ فلمیں شامل ہیں۔

جولائی کے صرف 31 دنوں میں 56 فلموں کو کس طرح دیکھا جاسکتا ہے، یہ فلم شائقین کا اپنا مسئلہ ہے۔

ریلیز ہونے والی ہولی وڈ فلموں میں ’سپر پاور لیس‘ ’ہکوک‘ ’ڈو یو ٹیک دس مین‘ ’سٹی آف گھوسٹ‘ اسپائیڈر مین سریریز کی’ہوم کمنگ‘’ انڈر کور گرانڈ پا‘ ’اے گھوسٹ اسٹوری‘’بلائنڈ‘’لیڈی میک بیتھ‘’کلنگ گراؤنڈ‘ ’گرلز ٹرپس‘ ’فرسٹ کل‘ ’دی بلیک پرنس‘ ’پرشن ٹو پرشن‘ اور ’اسٹرینج ویدر‘ سمیت مجموعی طور پر 56 فلمیں ریلیز ہوں گی۔

اسپائیڈر مین سریز کی فلم 7 جولائی کو ریلیز کی جائے گی، اسے پاکستان میں بھی نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

دی بلیک پرنس فلم 21 جولائی کو ریلیز ہوگی، اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں بولی وڈ اداکارہ شبانہ اعظمی بھی نظر آئیں گی، یہ فلم برطانوی دور کے سکھ شہزادے کی کہانی پر مبنی ہے۔

اے اسٹوری آف گھوسٹ 7 جولائی کو ریلیز ہوگی، اس فلم کی کہانی حادثاتی طور پر مر جانے والے ایک شخص اور اس کی واپسی کے بعد اس کی جانب سے اپنی بیوی کو تلاش کیے جانے کے قصے کے گرد گھومتی ہے۔

بلائنڈ کو 14 جولائی پر نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا، یہ تھرلر ڈرامہ فلم ہے، اس کی کہانی بینائی سے محروم ناول نگار کے ارد گرد گھومتی ہے، جو ایک کاروباری شخص کی نظر انداز بیوی سے محبت کر بیٹھتا ہے۔

کون سی بولی وڈ فلمیں ریلیز ہوں گی؟

جولائی میں بولی وڈ کی صرف 12 فلمیں ریلیز ہوں گی، جن میں پاکستانی اداکاروں سجل علی اور عدنان صدیقی کی ڈیبیو فلم ’موم‘ بھی شامل ہے، جس کا شائقین کو بے حد انتظار ہے۔

اس کے علاوہ بولی وڈ کی ریلیز ہونے والی فلموں میں ’مبارکاں‘ ’جگا جاسوس‘ ’شب‘ ’رائتہ‘ ’بھپی پیڈیا‘ ’منا مائیکل‘ ’سنف‘ ’جِنڈئا‘ ’لپ اسٹک انڈر مائی برقعہ‘ ’اندو سرکار‘ اور ’راگ دیش‘ شامل ہیں۔

سری دیوی، نوازالدین صدیقی، سجل علی اور عدنان صدیقی کی فلم موم 7 جولائی کو ریلیز ہوگی، اس فلم کو پاکستان میں بھی نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

رنبیر اور کترینہ کپور کو رومانٹک ٹریولنگ فلم جگا جاسوس جس کا شائقین کو بے حد انتظار ہے، وہ 14 جولائی کو ریلیز ہوگی، اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ایک یا دو نہیں بلکہ پورے 32 گانے شامل ہیں۔

روینہ ٹنڈن کی فلم شب بھی جگاجاسوس کے ساتھ ہی ریلیز ہوگی، جب کہ عرفان خان کی رائتہ 15 جولائی اور ٹائیگر شروف کی منا مائیکل 21 جولائی کو ریلیز ہوگی۔

بولی وڈ فلم لپ اسٹک انڈر مائی برقعہ بھی 21 جولائی کو ریلیز ہوگی، اس فلم کو بڑی مشکلوں سے نمائش کا سرٹیفکیٹ ملا ہے، اس فلم میں کئی قابل اعتراض مناظر ہیں، جس وجہ سے اسے پہلے بھارت میں ریلیز ہونے کی اجازت نہیں دی جا رہی تھی۔

امکان یہی ہے کہ لپ اسٹک انڈر مائی برقعہ فلم پاکستان میں ریلیز نہیں ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025