• KHI: Maghrib 6:59pm Isha 8:19pm
  • LHR: Maghrib 6:37pm Isha 8:04pm
  • ISB: Maghrib 6:46pm Isha 8:15pm
  • KHI: Maghrib 6:59pm Isha 8:19pm
  • LHR: Maghrib 6:37pm Isha 8:04pm
  • ISB: Maghrib 6:46pm Isha 8:15pm

سندھ: دو گروہوں میں مسلح تصادم، 12 افراد ہلاک

شائع July 3, 2017

صوبہ سندھ کے ضلع شکار پور کی تحصیل خانپور میں دو گروہوں میں زمین کے تنازع پر ہونے والے مسلح تصادم کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق خانپور میں کچے کے علاقے میں جتوئی برادری کے دو گروہوں میں زمین کا تنازع جاری تھا اور آج (3 جولائی) کو اُس وقت مسلح تصادم ہوگیا جب دونوں گروہ آمنے سامنے آگئے۔

مذکورہ مسلح تصادم میں ہلاک ہونے والوں میں 3 خواتین اور 9 مرد شامل ہیں۔

ایس ایس پی قمبر شہداد کوٹ ساجد امیر سدوزئی نے تصادم میں 12 افراد کی ہلاکت 15 کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں داخل ہونے کی کوشش پر مسلح گروہوں کی جانب سے پولیس پر بھی راکٹ لانچر فائر کیے گئے، جس کے باعث پولیس موقع پر نہیں پہنچ سکی۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور مسلح افراد کے نکلنے کے تمام راستے بند کر دیئے گئے ہیں۔

سابق رکن اسمبلی ڈاکٹر ابراہیم جتوئی نے پولیس پر الزام لگایا کہ پولیس علاقے میں جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کے بجائے انہیں تحفظ فراہم کرتی ہے، جس کے باعث ایسے واقعات پیش آرہے ہیں۔

دونوں گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تاحال جاری ہے جبکہ ایک دوسرے پر راکٹ بھی فائر کیے جارہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2025
کارٹون : 23 اپریل 2025