• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

فٹبال اسٹار میسی شادی کے بندھن میں بندھ گئے

شائع July 1, 2017
لیونل میسی اور انٹونیلا روکوزو اپنی شادی کے موقع پر —۔فوٹو/ رائٹرز
لیونل میسی اور انٹونیلا روکوزو اپنی شادی کے موقع پر —۔فوٹو/ رائٹرز

ارجنٹینا کے فٹبال اسٹار لیونل میسی اپنی بچپن کی دوست انٹونیلا روکوزو کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

مقامی میڈیا میں میسی کی شادی کو 'ویڈنگ آف دی سینچری' قرار دیا گیا، میسی کے آبائی علاقے روساریو میں جمعہ (30 جون) کو منعقد ہونے والی تقریب میں جوڑے کے دونوں بچوں سمیت اسپورٹس اور شوبز کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔

بعدازاں جوڑے نے میڈیا کے لیے ریڈ کارپٹ پر واک کی، میسی نے سیاہ سوٹ جبکہ ان کی اہلیہ نے سفید رنگ کا خوبصورت گاؤن زیب تن رکھا تھا۔

شادی کی تقریب میں تقریباً 260 کے قریب مہمانوں نے شرکت کی، جس میں جوڑے کے بچے 4 سالہ تھیاگو اور ایک سالہ میٹیو بھی موجود تھے، دیگر مہمانوں میں گلوکارہ شکیرا، ان کے شوہر اور نیمار اور لوئس سواریز سمیت متعدد فٹبالرز بھی شریک تھے۔

میسی نے سیاہ سوٹ جبکہ ان کی اہلیہ نے سفید رنگ کا خوبصورت گاؤن زیب تن رکھا تھا—۔فوٹو/رائٹرز
میسی نے سیاہ سوٹ جبکہ ان کی اہلیہ نے سفید رنگ کا خوبصورت گاؤن زیب تن رکھا تھا—۔فوٹو/رائٹرز

شادی کی تقریب کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ تقریب کی منتظم کمپنی نے اپنے بیان میں پہلے ہی خبردار کردیا تھا کہ تقریب 'انتہائی ذاتی' ہوگی۔

اس موقع پر ٹی وی چینلز کے کیمرے اور صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی، جو جوڑے کی محض ایک جھلک کو کیمرے کی آنکھ میں قید کرنے کے لیے بے تاب تھے۔

میسی اور انٹونیلا روکوزو بچپن میں پہلی مرتبہ روساریو میں ہی ملے تھے، جس کے بعد میسی 13 برس کی عمر میں اسپین منتقل ہوگئے، تاہم ان دونوں کے درمیان رابطہ برقرار رہا اور اب دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024