• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

ملک میں ووٹرز کی تعداد 9 کروڑ 70 لاکھ سے تجاوز کرگئی

شائع June 30, 2017

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کے حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 9 کروڑ 70 لاکھ 21 ہزار 340 ہوگئی ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کے حکام نے ملک میں ووٹرز کے حتمی اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملک بھر میں مرد ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 45 لاکھ 97 ہزار 406 ہے جو مجموعی ووٹرز کی تعداد کا 56 فیصد ہے جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 4 کروڑ 24 لاکھ 23 ہزار 934 ہے جو کہ مجموعی ووٹرز کی تعداد کا 40 فیصد ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 6 لاکھ 94 ہزار 606 ہے، جن میں سے 3 لاکھ 73 ہزار 491 مرد اور 3 لاکھ 21 ہزار 115 خواتین ووٹرز ہیں۔

اسی طرح صوبہ پنجاب میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 13 لاکھ ایک ہزار 706 ہے، جہاں مرد ووٹرز کی تعداد 56 فیصد ہے جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 44 فیصد ہے۔

سندھ کے ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 6 لاکھ 40 سے زائد ہے۔

خیبر پختونخوا کے ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 40 لاکھ 16 ہزار ہے، جن میں سے مرد ووٹرز کی تعداد 57 فیصد ہے جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 43 فیصد ہے۔

بلوچستان کے ووٹرز کی تعداد 33 لاکھ 2 ہزار سے زائد ہے، جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 58 فیصد ہے جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 42 فیصد ہے۔

ادھر فاٹا کے مجموعی ووٹرز کی تعداد 21 لاکھ تک پہنچ گئی ہے، جن میں سے مرد ووٹرز کی تعداد 62 فیصد ہے جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 38 فیصد ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024