• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

چینی کمپنی نے ایپل اور سام سنگ کو پیچھے چھوڑ دیا

شائع June 29, 2017
— فوٹو بشکریہ ویوو
— فوٹو بشکریہ ویوو

اس وقت ایپل اور سام سنگ کے درمیان ایسے اسمارٹ فون ڈسپلے کی تیاری کی جنگ چل رہی ہے جس میں فنگر پرنٹ اسکینر اسکرین کے اندر موجود ہو مگر ایک چینی کمپنی ویوو ایسا کربھی چکی ہیں۔

جی ہاں ویوو نے گزشتہ دنوں شنگھائی میں ہونے والی موبائل ورلڈ کانگریس میں اس ٹیکنالوجی کو کوالکوم کے اشتراف کے ساتھ متعارف کرایا۔

مزید پڑھیں : گلیکسی اور آئی فون کے مشترکہ ڈیزائن والا نیا اسمارٹ فون

یہ وہ نیا رجحان ہے جو اس سال اسمارٹ فونز میںسب سے زیادہ مقبول ہے اور سام سنگ، ایل جی کے ساتھ ساتھ اینڈرائیڈ کے بانی کی کمپنی Essentialکی بیزل لیس ڈیوائسز میں اس کی جھلک پیش کی گئی ہے۔

تاہم ان سب ڈیوائسز میںایک خامی تھی کہ ان کا ڈسپلے تو بہت بڑا ہے مگر ہوم بٹن موجود نہیں، جس کے نتیجے میں فنگر پرنٹ اسکینر کو کسی اور جگہ منتقل کرنا پڑا۔

ایپل کے آئی فون ایٹ میں بھی توقع کی جارہی ہے کہ فنگر پرنٹ اسکینر کو اسکرین کے اندر دیا جائے گا جبکہ سام سنگ کو گلیکسی ایس ایٹ میں ایسا کرنے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا مگر گلیکسی نوٹ ایٹ میں اسے متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

اب ویویو نامیچینی کمپنی نے او ایل ای ڈی اسکرین گلاس کے اندر فنگر پرنٹ اسکینر کو نصب کرکے اس کا پروٹوٹائپ بھی پیش کیا ہے۔

ویویو کی ڈیوائس میں الٹراسونک سنسر دیا گیا جو کہ فنگر پرنٹ کی تھری ڈی امیج بناتا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ مستقبل قریب میں اس ٹیکنالوجی پر مبنی فونز کو پیش کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024