• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

بسمہ معروف ویمنزورلڈکپ سےباہر

شائع June 28, 2017 اپ ڈیٹ June 30, 2017
بسمہ معروف کے ہاتھ میں انگلینڈ کے خلاف میچ میں چوٹ لگی تھی—فوٹو:آئی سی سی
بسمہ معروف کے ہاتھ میں انگلینڈ کے خلاف میچ میں چوٹ لگی تھی—فوٹو:آئی سی سی

آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں بھارت کےخلاف اہم میچ سے قبل پاکستانی ٹیم کی اہم کھلاڑی بسمہ معروف زخمی ہوکر ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔

انگلینڈ میں جاری ویمنز ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کو اس وقت شدید دھچکا لگا جب ٹیم کی تجربہ کھلاڑی بسمہ معروف ابتدائی دو میچوں کے بعد ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئیں۔

بسمہ معروف انگلینڈ کےخلاف میچ میں ہاتھ پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئی تھیں تاہم ان کی انجری کو دیکھتے ہوئے ٹیم انتظامیہ نے ان کی جگہ ارم جاوید کو طلب کرلیا ہے جس کی آئی سی سی نےمنظوری دے دی ہے۔

پاکستانی ٹیم ورلڈکپ میں اب تک کھیلے گئے دومیچوں میں شکست کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر موجود ہے۔

قومی ویمن ٹیم نے ورلڈکپ میں اپنا پہلا میچ جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلا تھا جہاں ایک اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملا تاہم جنوبی افریقہ کی ٹیم نے اس میچ میں 3 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

ایونٹ کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ریکارڈ 377 رنز بنا کر ایک مشکل ہدف دے دیا تھا۔

مزید پڑھیں:ویمن کرکٹ کپ: پاکستان کو انگلینڈ سے شکست

پاکستانی ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف ہدف کے تعاقب میں عائشہ ظفر کے 56 رنز کی بدولت 30 ویں اوور میں 107 رنزبنائے تھے کہ بارش کے باعث میچ ختم کردیا گیا۔

انگلینڈ نے ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت 107 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

سلو اوورریٹ پر پاکستانی ٹیم کو تنبیہ

دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انگلینڈ کے خلاف سلو اوور ریٹ پرپاکستان ویمن ٹیم کو وارننگ دے دی ہے۔

پاکستانی ٹیم نے مقررہ وقت میں ایک اوور کم کرایا تھا جس پر امپائرز نے میچ ریفری کو رپورٹ کردی۔

میچ ریفری رچی رچرڈ سن نے فیصلہ سناتےہوئے کہا کہ اگر پاکستان ویمن ٹیم ورلڈکپ کے دوران ایک مرتبہ پھر سلو اوور ریٹ کی مرتکب ہوئی تو کپتان ثنا میر کو ایک میچ کے لیے معطل کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ معمولی سلو اوور ریٹ کے باعث پاکستان ٹیم پر کوئی جرمانہ عائد نہیں کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024