• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

عامر خان اور شاہ رخ خان کتنی عیدی دیتے ہیں؟

شائع June 17, 2018
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

بولی وڈ میں سلمان خان، شاہ رخ خان اور عامر خان برسوں سے حکمرانی کررہے ہیں، جن میں سے شاہ رخ اور عامر خان شادی کے بعد اچھی خوشگوار گھریلو زندگی بھی بسر کررہے ہیں۔

اور عید کے موقع پر وہ اپنے بچوں کے ساتھ اس تہوار کی خوشیاں منانا پسند کرتے ہیں۔

مگر بولی وڈ کے یہ دو امیر ترین اداکار اپنے بچوں کو عیدی کیا دیتے ہیں ؟

تو اس کا جواب ہوسکتا ہے آپ کو حیران کردے۔

مزید پڑھیں : پاکستانی اسٹارز نے عید پر کیسے ملبوسات پسند کیے؟

گزشتہ سال عید کے موقع پر شاہ رخ خان نے ممبئی میں عید پریس کانفرنس کا انعقاد کیا اور اس موقع پر انہوں نے بتایا 'ابراہام انتہائی پرجوش انداز میں میرے پاس آکر عیدی کا مطالبہ کرتا ہے'۔

تاہم بولی وڈ کنگ خان کا کہنا تھا ' ابراہام کے لیے ہر دن عید کا دن ہے کیونکہ اسے لگ بھگ روز ہی نئے کھلونے ملتے ہیں، جس کے لیے گھر میں ایک ٹوائے روم بھی ہے'۔

یعنی بولی وڈ اسٹار کا کہنا تھا کہ وہ بیٹے کو کھلونے کی شکل میں عیدی دینا پسند کرتے ہیں۔

دوسری جانب بولی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ یعنی عامر خان عام طور پر عید کے موقع پر اپنے بیٹے کو صرف 2 روپے ہی عیدی دیتے ہیں۔

کچھ عرصے قبل ایک انٹرویو کے دوران عامر خان نے بتایا تھا کہ وہ اپنے بیٹے آزاد کو کچھ زیادہ عیدی نہیں دیتے۔

انہوں نے بتایا ’میں آزاد کو صرف 2 روپے عیدی دیتا ہوں کیوں کہ مجھے اس کی عادتیں خراب نہیں کرنی‘۔

عامر کا مزید کہنا تھا کہ وہ عید پر اپنے گھر والوں کے ساتھ وقت گزارنا پسند کرتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024