• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

خراب موسم کے باعث آرمی چیف کا دورہ پاراچنار ملتوی

شائع June 27, 2017

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ عید الفطر کے دوسرے روز پارا چنار کے دورے پر روانہ ہوئے لیکن خراب موسم کے باعث ہیلی کاپٹر زمین پر نہیں اتر سکا اور دورہ ملتوی کر دیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے دورہ پارا چنار میں فوجی جوانوں سے ملاقات کرنی تھی اس کے علاوہ پارا چنار بم دھماکوں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کے علاوہ دھماکے کے شہداء کے لواحقین سے بھی ملاقات کرنی تھی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا ہیلی کاپٹر خراب موسم کے باعث پارا چنار میں لینڈ نہ کرسکا لہٰذا موسم بہتر ہونے کے بعد ہی آرمی چیف پاراچنار جائیں گے۔

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاک فوج کے اعلیٰ حکام سانحہ پارا چنار کےمتاثرہ خاندانوں سےرابطے میں ہیں۔

روانگی سے قبل آرمی چیف کا کہنا تھا کہ 'عسکریت پسند دہشت گردی کے ذریعے پاکستان میں فرقہ واریت کو فروغ دینے میں ناکام رہیں گے، بحیثیت مسلمان اور پاکستانی ہم سب متحد ہیں'۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف کی ترک صدر، وزیر دفاع سے ملاقاتیں

ڈان نیوز نے رپورٹ کیا تھا کہ آرمی چیف عید کا دوسرا دن پارا چنار میں فوجی جوانوں کے ساتھ گزاریں گے جہاں انہیں پاراچنار دھماکوں اور اس کے بعد کی صورتحال پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔

عسکری ذرائع نے بتایا کہ پارا چنار کا دورہ مکمل کرنے کے بعد آرمی چیف کوئٹہ اور کراچی کا بھی دورہ کریں گے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ فوج کے سربراہ نے مختلف مذہبی رہنماؤں سے بھی ملاقات کی جس میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا۔

یاد رہے کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور وہاں پر تعینات پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ نماز عید ادا کی۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کادہشت گردی کے خلاف دیگراسٹیک ہولڈرز سے ڈومور کا مطالبہ

اس دوران آرمی چیف نے نماز عید کی ادائیگی کے بعد پاکستان میں امن و استحاک کے لیے دعا کی تھی جبکہ اس کے علاوہ انھوں نے پاک فوج کے جوانوں کے حوصلے اور ان کی آپریشنل تیاریوں کو بھی سراہا تھا۔

بعد ازاں آرمی چیف نے ملتان میں نشتر ہسپتال کا دورہ کیا اور سانحہ احمد پور شرقیہ کے زخمیوں کی عیادت کی جبکہ ملتان گیریژن میں پاک فوج کے شہدا کے اہل خانہ سے بھی ملاقاتیں کی۔

اس موقع پر آرمی چیف نے سانحہ احمد پور شرقیہ کے متاثرین کے لیے سول انتظامیہ، موٹروے، پولیس اور فوجی جوانوں کی جانب سے کیے جانے والے امدادی کاموں کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس قسم کے حادثات سے نمٹنے کے لیے عوامی مہم کی ضرورت ہے۔


کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024