• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

آئل ٹینکر نے انسانی جانیں نگل لیں

شائع June 25, 2017

جنوبی پنجاب کے علاقے احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر حادثےکا شکار ہوا جس کےبعد اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے وہاں پر موجود 153 سےزائد افراد ہلاک ہوئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ قومی شاہراہ پر پکا پل کے قریب پیش آیا جب ایک تیز رفتار آئل ٹینکر الٹ گیا جس سے بڑی مقدار میں آئل بہنے لگا۔

بہالپور اور احمد پور شرقیہ کے ہسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والوں میں 30 خواتین اور 15 بچے شامل ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فوج نے امدادی کارروائیوں کے دوران بہاولپور سے 60 سے زائد زخمیوں کو ملتان کے نشتر ہسپتال منتقل کیا جبکہ بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں 70 سے زائد زخمی زیر علاج ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی نگرانی میں کئی زخمیوں کو سی 130 کےذریعے لاہور منتقل کردیا گیا جبکہ انھوں نے نشتر ہسپتال ملتان،بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال کا دورہ کیا۔

پنجاب حکومت اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے احمد پور شرقیہ واقعے کے بعد عید کو سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا۔

ریسکیوحکام نے اطلاع ملتے ہیں فوری طور پر امدادی کارروائی شروع کی—فوٹو:اے پی
ریسکیوحکام نے اطلاع ملتے ہیں فوری طور پر امدادی کارروائی شروع کی—فوٹو:اے پی
احمد پور شرقیہ کے المناک واقعے میں بڑی تعداد میں موٹرسائیکلیں بھی جل راکھ بن گئیں—فوٹو:اے پی
احمد پور شرقیہ کے المناک واقعے میں بڑی تعداد میں موٹرسائیکلیں بھی جل راکھ بن گئیں—فوٹو:اے پی
پاک فوج کے اہلکاروں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کام کا آغاز کردیا—فوٹو:اے پی
پاک فوج کے اہلکاروں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کام کا آغاز کردیا—فوٹو:اے پی
احمد پور شرقیہ میں ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے—فوٹو:اے ایف پی
احمد پور شرقیہ میں ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے—فوٹو:اے ایف پی
آئل ٹینکر میں اس وقت آگ بھڑک اٹھی جب مقامی افراد گرے ہوئے تیل کو جمع کر رہے تھے—فوٹو:اے ایف پی
آئل ٹینکر میں اس وقت آگ بھڑک اٹھی جب مقامی افراد گرے ہوئے تیل کو جمع کر رہے تھے—فوٹو:اے ایف پی
آئل ٹینکر میں آگ لگتے ہی وہاں پر موجود تمام افراد لپیٹ میں آئے—فوٹو:اے ایف پی
آئل ٹینکر میں آگ لگتے ہی وہاں پر موجود تمام افراد لپیٹ میں آئے—فوٹو:اے ایف پی
پاک فوج کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا تھا—فوٹو: اےایف پی
پاک فوج کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا تھا—فوٹو: اےایف پی
آتشزدگی کے بعد علاقے میں سراسیمگی تھی—فوٹو:رائٹرز
آتشزدگی کے بعد علاقے میں سراسیمگی تھی—فوٹو:رائٹرز
آتشزدگی کے باعث وہاں سے گزرنے والی گاڑیاں بھی جل کر خاکستر ہوگئیں—فوٹو: رائٹرز
آتشزدگی کے باعث وہاں سے گزرنے والی گاڑیاں بھی جل کر خاکستر ہوگئیں—فوٹو: رائٹرز
آئل ٹینکر میں لگنے والی آگ سے موٹرسائیکلیں، رکشے اورگاڑیاں بھی جل گئیں—فوٹو:رائٹرز
آئل ٹینکر میں لگنے والی آگ سے موٹرسائیکلیں، رکشے اورگاڑیاں بھی جل گئیں—فوٹو:رائٹرز
فوج کے جوانوں نے سیکیورٹی کے انتظامات سنبھالے—فوٹو:رائٹرز
فوج کے جوانوں نے سیکیورٹی کے انتظامات سنبھالے—فوٹو:رائٹرز

تبصرے (1) بند ہیں

muhammad kashif munir bhatti Jun 25, 2017 09:51pm
ina lillahi wa ina ilhi rajon