انسٹاگرام نمایاں حد تک بدلنے کے قریب
انسٹاگرام نے اپنے صارفین کے لیے فیورٹ کے نام سے ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔
فیس بک کی فوٹو شیئرنگ ایپ میں اب صارفین اپنے دوستوں کے لیے لسٹس تشکیل دے سکیں گے۔
آسان الفاظ میں اس فیچر کے ذریعے صارفین چند افراد کے گروپس میں پوسٹس شیئر کرسکیں گے، بانسبت ہر ایک کے، جو آپ کو فالو کررہے ہوں۔
مزید پڑھیں : انسٹاگرام مقبولیت میں اسنیپ چیٹ سے آگے
یہ فیچر عام تصویر اور انسٹاگرام اسٹوری پوسٹس پر کام کرے گا اور آپ ہی تعین کرسکیں گے کہ کون آپ کی تصاویر دیکھ سکے۔
یہ فیچر انسٹاگرام استعمال کرنے کے طریقہ کار کو نمایاں حد تک بدل کر رکھ دے گا۔
اپنے کسی دوست کو فیورٹ انسٹاگرام فالورز بنانے سے وہ آپ کو خود سے زیادہ قریب سمجھنے لگے گا، جس کا نتیجہ یہ نکلے گا کہ آپ کی پوسٹس کو بھی لازمی لائیک کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں : انسٹاگرام میں ملٹی فوٹو پوسٹ کا فیچر متعارف
یہ لائیکس آپ کے اندر مزید تصاویر اس پلیٹ فارم میں شیئر کرنے کی حوصلہ افزائی کریں گی اور یہی انسٹاگرام کا بنیادی مقصد ہے۔
اسی طرح وہ دوست آپ کو بھی اپنے فیورٹ فالورز میں شامل کرسکتے ہیں، جبکہ اپنے زیادہ سے زیادہ پرائیویٹ گروپس بھی تشکیل ے سکتے ہیں جو کہ پرائیویسی کے حوالے سے فکر مند صارفین کے لیے واضح طور پر فائدہ مند ہوگا۔
یہ فیچر ابھی آزمائشی مراحل میں ہے مگر انسٹاگرام کا کہنا ہے کہ اسے بہت جلد تمام صارفین کے لیے پیش کردیا جائے گا۔